میری پونجی — Page 49
حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی خوشنودی کا والا نامہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی خدمت میں جب یہ رپورٹ پہنچی تو حضور نے اپنے قلم سے عزیزم کے دلنواز لفظ سے مخاطب کر کے جو میرے نام خوشنودی کا والا نامہ بھجوایا تو اس وقت کے پرائیویٹ سیکرٹری ، میرے واقف زندگی رفیق مکرم صوفی عبد القدیر صاحب جن کی نظر سے گزر کر وہ والا نامہ میرے قادیان پہنچنے پر ملاتو کہا کہ میں اپنی تمام خدمات اور کار کردگی آپ کے نام کرنے کو تیار ہوں کہ حضور نے جس خوشنودی کا آپ سے اظہار کیا ہے وہ خوشنودی مجھے حاصل ہو جائے۔مشاورت کے اجلاس میں بھی حضور نے اس عاجز کی اس خدمت کا تحسین بھرے الفاظ میں ذکر فرمایا۔حضور کا یہ والا نامہ محترم سردار صاحب لکھتے ہیں کہ مکرم مولانا دوست محمد شاہد مؤرخ احمدیت کے پاس ہے۔حضرت خلیہ یا مسیح الثانی بی اندر کا درس القرآن 8 اگست تا8 ستمبر 1928ء کے یادگار ایام میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے قرآنی علوم و معارف اور اسرار ونکات پر مشتمل مسجد اقصیٰ قادیان میں سورۃ یونس سے سورۃ کہف تک کا درس دیا۔اس درس کو محفوظ کرنے کیلئے حضور نے جن جید علماء اور زود نویسوں کی جماعت متعین فرمائی ان میں حضرت سردار مصباح الدین صاحب کا نام بھی شامل تھا۔( بحوالہ اصحاب احمد جلد پنجم حصہ سوم صفحہ 54 طبع اول) اس فہرست میں حسب ذیل اصحاب شامل تھے: حضرت مولوی سرور شاہ صاحب ، مولوی عبد الرحمن صاحب جٹ۔مولوی ارجمند خان صاحب (49)