میری پونجی

by Other Authors

Page 34 of 340

میری پونجی — Page 34

میری یونجی احمد یہ ہوٹل لاہور کا قیام اور نو جوانوں کی تعلیمی ترقی حکیم فضل الرحمن صاحب کے زمانہ تعلیم کے حوالہ سے محترم سردار صاحب لکھتے ہیں: 1915ء کی بات ہے اس وقت انکی عمر بھی کوئی 15 برس کی تھی وہ سکول کی نویں جماعت میں آکر داخل ہوئے تھے۔اسی سال حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک خطبہ میں اپنے عہد کی پہلی وقف زندگی کی تحریک فرمائی۔اس تحریک میں لبیک کہنے والوں میں ایک حکیم صاحب مرحوم بھی تھے۔18-1917ء تک ایسا زمانہ تھا کہ جماعت میں انگلیوں پر گنے جانے کے برابر گریجوایٹ تھے۔اور انہی سنین میں سکول سے نکل کر جو طلباء کی کھیپ لاہور پہنچی تو انہی میں سے گریجوایٹوں ، وکیلوں ، ڈاکٹروں اور اعلیٰ سرکاری ملازمتوں پر فائز ہونے والوں کا سلسلہ شروع ہوا۔لاہور میں احمد یہ ہوٹل کھل گیا جس کے قیام سے لاہور کے تعلیمی حلقوں اور دوسرے لوگوں میں سلسلے کی ترقی کا نیا دروازہ کھلا جو سلسلے کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔سلسلہ کے جوانوں کی تعلیمی ترقی اور نتیجہ دینوی عروج اور خوشکن مستقبل کے وہ ایام تھے کہ مکرم حکیم صاحب میٹرک کی کلاس تک پہنچ گئے۔امتحان دیا مگر فیل ہو گئے۔چونکہ زندگی کسی کی نذر کر چکے تھے اسلیے دوبارہ تیاری امتحان کے لیے اجازت طلب کی۔اس کے جواب میں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ، میں نے تم لوگوں سے ایسا کام لینا ہے جس کیلئے یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کی ضرورت نہیں۔یہ جواب پڑھ کر خدا کے فرمانبردار بندے نے پورے صمیم قلب سے مزید رواجی تعلیم میں آگے بڑھنے کا خیال ترک کر دیا۔اسلام چیز کیا ہے خدا کیلئے فنا ترک رضائے خویش پئے مرضی خدا (34)