میری پونجی

by Other Authors

Page 33 of 340

میری پونجی — Page 33

میری یونجی ہوں ، چنانچہ ہم دونوں کیلئے کچھ مزید دینی کورس تجویز فرمائے اور اساتذہ مقرر فرما دئے۔قرآن شریف کیلئے مکرم مولوی رفیع الدین صاحب ، بخاری شریف کیلئے حضرت مولوی غلام نبی صاحب مصری، عربی صرف و نحو کے لیے مکرم مولوی ارجمند خان صاحب، بیاض نور الدین مکرم مولوی حکیم غلام محمد صاحب ( جانشین طب نور الدین)، میزان الطب حضرت مولوی عبید اللہ صاحب بسمل، معلومات عیسائی مذہب مکرم شیخ عبد الخالق صاحب، ڈسپینسنگ مکرم ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب (نور ہسپتال)۔یہ کورس زیادہ وقت کا متقاضی نہ تھا۔مناسب حد تک جب کورس عبور ہو چکا تو حالات کے تقاضوں سے باہر بھیجنے کے فیصلہ ہونے تک کوئی چار سال لگ گئے۔اس عرصہ میں ہر روز منزل عشق کے ان رفیقوں کے کانوں میں یہ آواز پڑتی رہتی تھی کہ یہ لوگ زندگی وقف کردہ نہیں زندگی تلف کردہ ہیں لیکن کوئی طنزیہ کلمہ ہمارے قدم ڈگمگا نہ سکا اور نہ ہی شوق دلبر کو مدھم کر سکا۔آخر وہ وقت بھی آگیا جبکہ ہم میں سے ایک طارق ہمت سپاہی حضرت حکیم فضل الرحمن صاحب قرآن کے دلائل علمیہ اور تاثیرات روحانیہ کے ہتھیار پہن کر 1922ء کو عازم گولڈ کوسٹ ہو کر فتح افریقہ کیلئے گھر سے نکل پڑے۔قادیان سے روانگی بہت سادہ اور خاموش سی تھی۔قلعی گر مکرم علی گوہر صاحب کے تانگہ پر سوار ہو کر یہ خاکسار سردار مصباح الدین اور مکرم ماسٹر حسن محمد صاحب تاج اپنے مجاہد بھائی کو چھوڑنے کیلئے بٹالہ تک ہمراہ گئے۔وہاں سے اُنہوں نے تھرڈ کلاس میں بمبئی تک سفر کیا جہاں سے معروف پی اینڈ اد یا کسی اور سواری کے جہاز میں نہیں بلکہ ایک چھ سات ہزارٹن کے کارگو بوٹ (مال بردار جہاز ) پر بحری سفر کیا، رستہ میں جب یہ جہاز مصر پہنچا تو وہاں شیخ محمود احمد عرفانی صاحب سے جاملے جولوا ئے احمدیت لہرانے کیلئے مصر پہنچ چکے تھے۔مکرم حکیم فضل الرحمن صاحب 27 جولائی 1922ء کو گولڈ کوسٹ پہنچے جہاں ان دنوں حضرت مولوی عبد الرحیم نیر صاحب کام کر رہے تھے اور وہاں پر ایک اور مبلغ کی ضرورت تھی۔(33)