میری پونجی

by Other Authors

Page 311 of 340

میری پونجی — Page 311

سعدی کا اپنی امی کو خراج تحسین آپ کو ایسی بیماری نے گھیر لیا ہے جو آپ کو چھوڑے گی نہیں“ ڈاکٹر نے افسردہ سے لہجے میں یہ انکشاف کیا۔۔۔" کیا میرے بچنے کی کوئی اُمید ہے؟“ ایک بہت حوصلہ مند آواز ڈاکٹر کی سماعت سے ٹکرائی۔ڈاکٹر حیران تھا کہ یہ خاتون کس طرح اپنی زندگی کے چند باقی دنوں کے بارے میں سوال کر رہی ہے۔اُس نے بات بدلنے کیلئے کہا : آپ فکر کیوں کرتی ہیں معجزے بھی تو اسی دنیا میں ہوتے ہیں۔“ اتنے میں ایک اور سوال جس نے ڈاکٹر کو جواب دینے پر مجبور کر دیا: آپ کی میڈیکل کیا کہتی ہے؟“ جی۔۔۔میری میڈکل سائنس کے مطابق تو دو تین ماہ مزید اور۔۔۔اور فضا میں خاموشی چھا گئی۔وو اور پھر۔۔اُس خاتون نے اپنا دایاں ہاتھ ڈاکٹر کی میز پر رکھتے ہوئے ، جس کی انگلی میں آلیس اللہ یکاف عبده چاندی کی انگوٹھی چمک رہی تھی، ڈاکٹر کو جملہ مکمل کرنے کیلئے نہایت حوصلہ مند اور مضبوط آواز میں پوچھا۔اور پھر بس ! ڈاکٹر نے نظریں چراتے ہوئے کہا۔وہ خاتون، وہ میری حوصلہ مندامی جب اپنی زندگی کے چند دن لے کر باہر آئیں تو اُن کے چہرے پر ایسی مسکراہٹ تھی جیسے ڈاکٹر نے انہیں کوئی خوشخبری سنائی ہو۔البتہ ابو کچھ بجھے ہوئے تھے۔ہمارے پوچھنے پر ابو تو خاموش ہی رہے لیکن جب ہماری سوالیہ نظروں کوٹا لناممکن نہ رہا تو امی نے کہا: ڈاکٹر کہتا ہے ٹکٹ کٹاؤ۔۔۔۔۔تے لین بناؤ اور مسکرا دیں۔(311)