میری پونجی — Page 293
الستار صاحب کے 28 سالہ بیٹے مکرم عبد الوحید صاحب ( یعنی تایا جی کے پوتے ) کو کریم نگر میں قصائی کی چھریوں سے مار مار کر شہید کر دیا گیا۔آپ کے تین چھوٹے بچے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اُس عظیم بیٹے کو اپنے دین پر قائم رہتے ہوئے شہادت کا رتبہ نصیب کیا۔گو یہ بہت بڑا غم اُن کی ساری فیملی کیلئے تھا مگر یہ غم بھی انہوں نے بڑی ہمت اور حوصلہ سے برداشت کیا اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہے۔لیکن عبد الوحید کی والدہ یہ غم نہ برداشت کر سکیں کچھ ہی عرصہ بعد اپنے بیٹے کے پاس جنت میں چلی گئیں۔تا یا جی اور وہ سب لوگ جنہوں نے ہمارے ساتھ احسن سلوک کرتے ہوئے اور حقوق العباد پر عمل کرتے ہوئے ہمارا ساتھ دیا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اُن سب کو اجر عظیم عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین۔(293)