میری پونجی

by Other Authors

Page 129 of 340

میری پونجی — Page 129

مخصوص تھی اُس پر نہیں بیٹھے بلکہ خدام کے درمیان ہی ایک کرسی پر تشریف فرما ہو گئے۔یوں عاجز نے خود کو حضور کے سامنے والی کرسی پر پایا۔ہماری حالت عجیب تھی۔حضور ہماری ہچکچاہٹ بھانپ گئے اور بے تکلفی سے کھانے کا ارشاد فرمایا۔ایسے میں ہم نے کیا کھایا یہ ہم ہی جانتے ہیں۔اسطرح کا ایک واقعہ ربوہ کا بھی ہے۔بیان کرتے ہیں: ربوہ میں قیام کے بعد پنجاب کے صحافی نمائندوں کے ساتھ جب حضرت مصلح موعودؓ کی پہلی پریس کانفرنس منعقد ہوئی تو ربوہ ان دنوں چھوٹے چھوٹے خیموں پر مشتمل خانہ بدوشوں کا ایک ڈیرہ تھا۔معزز مہمانوں کیلئے اس موقع پر بڑا شامیانہ لگایا گیا تھا اور انتظامات کی نگرانی مکرم سید محمود اللہ شاہ صاحب ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول کے سپر د تھی۔مکرم ہیڈ ماسٹر صاحب نے اپنی مدد کیلئے دسویں جماعت کے طلباء کو اپنے ساتھ رکھا۔اس کلاس میں نسبتاً میں سب سے چھوٹا یا کہہ لیجئے خاموش طبع تھا۔ہیڈ ماسٹر صاحب کی جب نظر مجھ پر پڑی تو بلایا اور فرمایا کہ حضور کی میز پر تم سروس دو گے۔اس سعادت کے اچانک میرے حصہ میں آنے کی وجہ سے میری پیشانی پسینہ سے بھیگ گئی۔میری اس گھبراہٹ کے باوجود ہیڈ ماسٹر صاحب نے مجھ سے حضرت صاحب کے سامنے پھل وغیرہ اور دوسری چیزیں چنواد ہیں۔“ اسی طرح سامی صاحب کے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کے ساتھ گزرے کراچی کے چند اور واقعات یوں ہیں: روزنامه الفضل ربوہ 27 ستمبر 1995ء میں یوں بیان کرتے ہیں: ود گنجہائے گرانمایہ! تحریر فرماتے ہیں کہ ایک اور ملاقات کا چسکا بھی بدستور قائم ہے۔یہ ان دنوں کی بات ہے جب سلح روز نامہ اخبار کے طور پر چھپ رہا تھا۔اس اخبار کی انتظامیہ خدام الاحمدیہ کراچی تھی۔خدام لمصلہ (129)