میری پونجی

by Other Authors

Page 130 of 340

میری پونجی — Page 130

نے اخبار کوروز نامہ تو بنا دیا لیکن وسائل اتنے محدود تھے کہ اس کی مارکیٹنگ کی کوئی صورت نہ تھی اور مجلس پر اخراجات کا بوجھ بڑھتا جا رہا تھا۔حضور انور جب ربوہ سے کراچی تشریف لائے تو مکرم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب نے اس سلسلہ میں مشورہ حاصل کرنے کا پروگرام بنایا۔مکرم چوہدری عبد اللہ خان صاحب امیر جماعت، مکرم ملک مبارک احمد صاحب، مکرم چوہدری عبد المجید صاحب اور خاکسار کو ساتھ لیا اور حاضر خدمت ہو گئے۔دل میں ڈرتے تھے کہ جس ولولہ سے اخبار کو روزنامہ نیوز پیپر بنایا ہے اس پر پورا اتر نا اب مالی وسائل کے لحاظ سے تو ممکن نہیں رہا تھا۔کس دل گردے سے حضرت صاحب کی خدمت میں عرض کریں گے۔لیکن جب مکرم مرزاعبد الرحیم بیگ صاحب نے اپنا عند یہ عرض کر دیا تو حضرت صاحب نے فرمایا کہ کس حکیم نے کہا ہے کہ زیر باری قبول کرتے رہو اور اخبار کو چھاپتے رہو۔بس یہ سننا تھا ہماری جان میں جان آئی اور چند منٹوں میں یہ ملاقات ختم ہوئی۔حساب کتاب کے جو بستے ہم ساتھ لے گئے تھے اسی طرح بند کے بند لے کر واپس ہوئے۔اب یادوں میں تھوڑا اور آگے چلتا ہوں۔1954ء میں حضرت امام جماعت احمدیہ خلیفہ اسح الثانی " پر چاقو سے حملہ ہوا۔آپ نے مارچ 1955ء میں علاج کے لیے انگلستان جاتے ہوئے کراچی میں قیام فرمایا۔یہ وہ زمانہ تھا جب کراچی میں اچھی رہائش ایک عظیم مسئلہ تھا۔باوجود کوشش کے جماعت احمدیہ کراچی کوئی حسب منشار ہائش کا انتظام نہ کر سکی۔مجبوراً کراچی شہر سے دور مالیر کی بستی میں قیام کا بندوبست ہو سکا۔یہ علاقہ شہری آبادی سے الگ تھلگ تھا۔وہاں گرینڈ ہوٹل کے عقب میں ایک بہت بڑی حویلی تھی۔اس میں داخل ہو کر یوں لگتا تھا جیسے مدتوں اس میں کوئی رہا نہ ہو۔صحن کی بے ترتیبی ، درودیوار کا اُتر ا پلستر یہ سب اس حویلی کی سنسانی کا پتہ دینے والے مناظر تھے۔حضرت صاحب جب بھی کراچی تشریف لاتے تو جملہ انتظامات خدام الاحمدیہ کے سپرد ہوا (130)