میری پونجی

by Other Authors

Page 283 of 340

میری پونجی — Page 283

مشروبات بھائی جی کو عطا کیے۔مکرم حضرت چوہدری صاحب کیم نمبر ۱۹۸۵ء لاہور میں وفات پا گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔پانچ ستمبر ۱۹۸۵ء کے خطبہ جمعہ میں حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مکرم چوہدری صاحب کا ذکر خیر کیا۔خطبہ جمعہ سے بہت پہلے بھائی جی تشریف لائے۔آپ اُس وقت مکرم چوہدری صاحب کا عطا کردہ سوٹ زیب تن کئے ہوئے تھے۔آپ مسجد فضل میں اُس مقام پر بیٹھ گئے جس جگہ مکرم چوہدری صاحب عموماً نماز ادا کیا کرتے تھے۔یہ ہمارے بھائی جی کا مکرم چوہدری صاحب کو خراج عقیدت تھا۔بعد از نماز جمعہ جب میں اُن سے بغلگیر ہوا تو وہ اشک ، جن کو نہ جانے کب سے آنکھوں میں چھپا رکھا تھا، بے اختیار بہہ نکلے اور مجھ سے فرمانے لگے کہ کسی اے سوٹ پہچانیا ائے“ میں نے عرض کیا جی۔ماضی کی یاد ان کی رگ رگ میں سائی ہوئی تھی۔حضرت سیدنا خلیفہ اسیح الرابع” کی لندن تشریف آوری کے ساتھ ہی دنیا کے مختلف ممالک سے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔نتیجہ امور ضیافت میں یکدم اضافہ ہو گیا اور ہماری محدود افراد پر مبنی ناتجربہ کا ررضا کارانہ ٹیم بہت مصروف ہو گئی۔بھائی جی باوجودا اپنی پیرانہ سالی کے اہم رکن تھے۔مکرم ولی شاہ صاحب کی مشفقانہ قیادت میں اُس ٹیم نے اکرام ضیف کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مہمانوں کی خدمت کو اپنا شعار بنالیا۔حضور اقدس کے قدم رنجہ فرمانے کے تھوڑے عرصے بعد اسلام آباد معرض وجود میں آیا اور حضور اقدس کے حکم اور رہنمائی میں جلسہ سالانہ برطانیہ کا انعقاد وہاں قرار پایا جس میں لنگر خانہ حضرت مسیح موعود نے اہم کردار ادا کرنا تھا۔ضیافت کی ناتجربہ کاری ، وسائل کی کمی ، فاصلے کی دوری قطعاً مانع نہ ہوئی اور سید نا حضور انور کی رہنمائی میں جلسے کامیابی اور کامرانی کی منازل بسرعت طے کرنے لگے۔(283)