میری پونجی — Page 138
کچھ قربان کر کے اُس کے پیغام کو دنیا کے کناروں تک پہنچا کر اسے قائم کر دیں۔آج اسے ان دماغوں کی ضرورت ہے جو خود سوچیں اور اسکی ترقی کے لیے جدو جہد کر سکیں۔حضرت اقدس امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی کی بیماری احمدیت کے ان فرزندوں کو جن کے دل میں خدا تعالیٰ کے لیے غیرت ہے اور وہ خالق و مخلوق کے ٹوٹے ہوئے رشتے کو جوڑنا چاہتے ہیں یہ پکار کر کہ رہی ہے کہ اب وقت پچھلی صفوں میں بیٹھ کر زندگی گزارنے کا نہیں۔آگے بڑھ کر کام کرنے کا ہے اور ہمیں امید ہے کہ آپ پشاور جا کر اس ٹریننگ اور اس تجربہ کو احمدیت کی خدمت کے لیے استعمال کرینگے جو آپ نے کراچی میں حاصل کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ہم خدا تعالیٰ سے دعا بھی کرتے ہیں کہ اے ہمارے خدا ! تو نے آج تک اپنے فضل اور احسان کے بے شمار دروازے سامی صاحب پر کھولے ہیں۔یہاں تک کہ ایک قائد کے الفاظ میں سامی ایک ایسا عہدیدار ہے جسکے سپر د کوئی بھی کام کر کے آرام کی نیند سو یا جاسکتا ہے۔لیکن اب ان پر اور زیادہ رحمتوں اور فضلوں کی بارش برسانا تا کہ وہ اس خودی اور احساس برتری وغیرہ سے بچ سکیں جو انسان کے تنزل کا موجب ہوتے ہیں۔تا وہ خدمت احمدیت کو اپنے آخری سانس تک سرانجام دیتے چلے جائیں۔آمین۔والسلام اراکین مجلس خدام الاحمدیہ کراچی (138) 19/3/60