معراج کا شہرہ آفاق سفر — Page 42
42 جیسا کہ روایات معراج میں ہے کہ رب العرش نے فرمایا کہ میں نے آپ کو ہجرت اور جہاد وغیرہ خصوصیات سے بھی نوازا ہے۔تمہیں فاتح بھی بنایا ہے خاتم بھی۔در منشور جلد 4 صفحہ 146 ) حضرت مصلح موعود عالم کشوف کے متعلق خود صاحب تجربہ تھے، آپ نے لکھا ہے :- میرے نزدیک اس کشف میں ہجرت مدینہ کی خبر دی گئی تھی اور بیت المقدس جو آپ کو دکھایا گیا اس سے مراد مسجد نبوی کی تعمیر تھی جس کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیت المقدس سے بھی زیادہ عزت دی جانے والی تھی۔(تغییر کبیر سورہ بنی اسرائیل صفحه 294) سید امحمودالمصلح الموعود نے سیر روحانی کے عنوان پر لیکچر دیتے ہوئے دنیا بھر میں منادی کی کہ مسجد نبوی سے فیض یافتہ صحابہ رسول نے کس طرح نئی دنیا نئی زمین اور نئے آسمان پیدا کر ڈالے۔چنانچہ فرمایا:۔شاہی مسجد اور مکہ مسجد اور جامع مسجد اور موتی مسجد بھلا کیا حقیقت رکھتی ہیں۔اس روحانی مسجد نے ایک گھنٹہ میں جو ذکر الہی کا نمونہ دکھا یا وہ ان مساجد میں صدیوں میں بھی ظاہر نہ ہوا مگر افسوس کہ لوگ ان پتھر اور اینٹ کی مسجدوں کو دیکھتے اور ان کے بنانے والوں کی ہمت پر واہ واہ کرتے ہیں لیکن قرآن، حدیث اور تاریخ کے صفحات پر سے اس عظیم الشان مسجد کو نہیں دیکھتے جس کا بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا انجینئر محمد نامی تھا (ع) اور جس مسجد کی بناء سرخ وسفید پتھروں سے نہیں بلکہ مقدس سینوں میں لٹکے ہوئے پاکیزہ موتیوں سے تھی۔“ سیر روحانی جلد اول صفحه ۱۹۵)