مذہب کے نام پر خون

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 15 of 330

مذہب کے نام پر خون — Page 15

۱۵ مذہب کے نام پرخون چاہے وہ اپنے رب کا رستہ پکڑ لے کتنی عمدہ اور پیاری تعلیم ہے۔حیرت ہوتی ہے کہ اس کے بعد بھی لوگ یہ تصور کس طرح کر سکتے ہیں کہ مذہب ظلم اور جبر اور تشدد کی تعلیم دیتا ہے۔ایک اور مقام پر مزید وضاحت کرتے ہوئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے قُلِ اللَّهَ اعْبُدُ مُخْلِصًا له ديني (الزمر: ۱۵) کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! تو اعلان کر دے کہ میں تو اپنے رب کی پورے خلوص کے ساتھ عبادت کرتا ہوں یعنی میرا تو سب کچھ اسی کا ہو گیا ہے اور میرا دین اسی کے لئے خالص ہے۔فَاعْبُدُوا مَا شِنْتُم مِّن دُونِهِ (الزمر : ۱۲) رہے تم تو جس کی چاہو اس کے سوا عبادت کرتے پھرو مجھے تو اپنا رستہ مل گیا ہے۔کیسی عجیب تعلیم ہے امن کی۔اس کے ہوتے ہوئے مذہب کے نام پر کسی ظلم کا سوال ہی باقی نہیں رہتا۔پھر فرمایا لکم دینكُمْ وَلِيَ دِينِ (الکافرون : ۷) کہ تمہارے لئے تمہارا دین ہے وکی دینِ میرے لئے میرا دین ہے۔چنانچہ مذہب کے علمبردار ہمیشہ بلا استثناء ایک ہی دعویٰ رکھتے رہے اور اس دعوے کا ہمیشہ اپنے اعمال سے ثابت کرتے چلے آئے۔مذہب کے نہ ماننے والے بھی اس کے مقابل پر ایک ہی نعرہ رکھتے رہے کہ ظلم اور جبر کے ساتھ اس فتنہ ارتداد کا دروازہ بند کر دو اور ہمیشہ ایک ہی طرح کے طریق پر عمل کرتے رہے یعنی ظلم اور جبر اور تشدد کے ساتھ عملاً انہوں نے مذاہب کو دبانے کی کوشش کی۔اسی مضمون کی مزید وضاحت فرماتے ہوئے خدا تعالیٰ نے ایک اور جگہ یعنی سورہ یونس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے فرما یاؤ کو شَاءَ رَبُّكَ لَآمَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا (یونس: ۱۰۰) اگر تیرا رب چاہتا تو اس کو جبر کی کیا ضرورت تھی وہ تو مالک ہے، خالق ہے، کامل اختیار رکھتا ہے اپنی تخلیق پر۔اگر وہ چاہتا لَا مَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُهُمْ جَمِيعًا سطح ارض پر ہر طرف ہر جگہ رہنے والے ایک دن میں ایک ہی آن میں ایمان لے آتے۔تو یہ ہو کس طرح سکتا ہے کہ ایسا کامل قدرتوں کا حامل خدا تلوار کے زور سے کسی کو مومن بنانے کی کوشش کرے؟ اگر اس کی تقدیر کا تقاضا یہی ہوتا کہ سب انسانوں نے ، خواہ ان کی مرضی ہو یا نہ ہو ایمان ضرور لانا ہے خواہ ان کے دل ٹیڑھے ہوں یا سید ھے انہوں نے اسلام ضرور قبول کرنا ہے تو اس کا بس ایک ارادہ ، ایک حکم ہی کافی تھا پھر کون تھا جو اس کی اطاعت سے سرمو فرق کر سکتا ؟ مگر خدا تعالیٰ کی کتاب ازلی میں یہ مقدر نہیں