مذہب کے نام پر خون

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 138 of 330

مذہب کے نام پر خون — Page 138

۱۳۸ مذہب کے نام پرخون یہ اندیشہ ظاہر کیا کہ اگر وہ اپنے اخبار میں اس خیال کا اظہار کریں گے تو حکومت اور مسلم لیگ کے منظور نظر اخبارات اپنی اشاعت بڑھانے کے لئے سب سے پہلے انہیں 66 احمدی قرار دے کر نشانہ ملامت بنا ئیں گے لے “، پس یہی وہ خوف تھا جس نے پاکستان کے طول و عرض میں شرفاء کی آواز کا گلا گھونٹ رکھا تھا اور جوں جوں وقت گزرتا گیا۔یہ خوف غالب آتا چلا گیا اور احتجاج کی آواز دیتی چلی گئی یہاں تک کہ وہ وقت آگیا کہ صوبہ سرحد کے سوا تقریباً تمام مغربی پاکستان احرار کے چنگل میں آگیا اور خدمت اسلام کے حیرت انگیز کارنامے دنیا کو دکھائے جانے لگے۔صوبہ سرحد ان کی زد سے محض اس لئے بچا کہ اس صوبہ کی حکومت ایک مضبوط حکومت تھی اور قانون کے آہنی شکنجہ کی پکڑ بہت سخت تھی۔اور مشرقی بنگال اس سے اس لئے محفوظ رہا کہ اس حصہ ملک کے علماء اور عوام اپنی افتاد طبع کے اعتبار سے عام طور پر مذہبی معاملات میں گالی گلوچ اور بازاری تقریروں کو بالکل پسند نہیں کرتے بلکہ الا ماشاء اللہ دلائل کی دنیا تک اپنے اختلافات کو محدود رکھنے کے عادی ہیں۔تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۳۷۳