مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 194 of 239

مضامین ناصر — Page 194

۱۹۴ ہنگامی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کارکنوں کی غلطیوں اور فروگزاشتوں سے حتی الوسع عفوا ور چشم پوشی سے کام لیں گے اور ان پر کوئی ایسا بوجھ نہ ڈالیں گے جو کہ ان کی طاقت سے باہر ہو۔حقیقت یہ ہے کہ ایک جہت سے ہم سب خدا تعالیٰ کے جاری کردہ لنگر کے مہمان ہیں اور دوسری جہت سے ہم سب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خادم کی حیثیت میں میزبان ہیں۔یہ وہ اجتماع ہے جس میں مہمان اور میزبان کی تمیز نہیں خدا تعالیٰ ہی ہمارا میزبان ہے۔اس نے ہی اپنے فضل سے روحانی اور مادی مائدہ ہمارے سامنے رکھا ہے۔خوش نصیب ہیں ہم جن کو اس خوان نعمت سے حصہ ملا ہے جو اس نان درولیش میں شریک ہیں۔دعا ہے کہ خدائے رؤف و رحیم آپ کو ہر طرح خیریت سے صحت سے، حفاظت سے اپنے مرکز میں لائے اور یہاں کے رہنے والوں کو بھی صحت و عافیت کے ساتھ اور خلوص نیت سے آپ کی خدمت کی توفیق عطا کرے اور خدائے مہربان صحت و حفاظت کے ساتھ دینی اور دنیوی برکات سے مالا مال کر کے آپ کو اپنے اپنے ٹھکانوں پر واپس پہنچائے اور اہالیان ربوہ کا بھی ہر طرح حافظ و ناصر ہو اور ہم اپنی آنکھوں سے خدا تعالیٰ کے اس الہام کے جلوے دیکھیں کہ لَا يَأْتِي عَلَيْكَ يَوْمُ نُقْصَانِ فقط آپ کا مخلص خادم مرزا ناصر احمد افسر جلسہ سالانہ ربوہ فولڈر شائع کردہ افسر جلسه سالانه ربوہ ضلع جھنگ صفحه ۱ تا ۲۳)