مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 193 of 239

مضامین ناصر — Page 193

دفتر معلومات ۱۹۳ جلسہ سالانہ کے انتظامات کے بارہ میں دریافت طلب امور کے متعلق ضروری واقفیت بہم پہنچانے کے لئے دفتر معلومات کھولا گیا ہے۔بیرون سے مہمانان کے نام آنے والی ڈاک یہ دفتر وصول کر کے مہمانوں تک پہنچائے گا۔اسی طرح اس دفتر کا یہ بھی فرض ہے کہ جو گمشدہ اشیاء اس دفتر میں پہنچیں پوری کوشش کر کے انہیں مالکان تک پہنچائیں۔اسی طرح احباب کو بھی چاہیے کہ انہیں جو چیز گمشدہ ملے۔اسے بجائے اس کے کہ خود کسی کے حوالے کریں اس دفتر میں پہنچا دیں۔تا چیز اصل مالک تک پہنچائی جاسکے۔سر دست یہ صیغہ نظامت رہائش وسٹور کے ساتھ متعلق۔عام فرائض و طریق کار ہے۔جیسا کہ او پر مندرجہ ڈھانچہ سے ظاہر ہے۔ہر شعبہ میں علیحدہ علیحدہ منتظم اور معاونین مقرر ہیں جو اپنے اپنے شعبہ کے فرائض انجام دیتے ہیں۔جلسہ کے تمام کارکنوں کے بازؤوں پر ان کے عہدوں کا نشان ایک پیج کے طور پر لگا ہوتا ہے۔اور ہر کارکن کا فرض ہے کہ کام کے اوقات میں اپنا بلکہ لگا کر رکھے تاکہ مہمان اور دوسرے کا رکن اسے پہچان سکیں اور بوقت ضرورت اس سے امداد لے سکیں۔ہر کارکن کا فرض ہے کہ وہ صحیح رنگ میں مہمانوں کی خدمت اور مہمان نوازی کا خیال رکھے۔شکایت پیدا ہونے پر افسر بالا کے پاس رپورٹ کر کے شکایت کا ازالہ کرایا جا سکتا ہے۔زائرین سے ہماری توقع خاکسار جہاں اپنے جملہ کارکنوں سے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ پوری تندہی اور جانفشانی سے کام کرتے رہیں گے اور جلسہ میں شریک ہونے والے احباب کی خدمت میں اپنی ساری توجہ اور طاقت صرف کردیں گے اور ان کو آرام پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں گے۔وہاں جلسہ میں شریک ہونے والے احباب سے بھی یہ امید رکھتا ہوں کہ وہ جلسہ میں کام کی کثرت اور انتظامات کی