مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 198 of 239

مضامین ناصر — Page 198

۱۹۸ تفسیر آیات سورۃ العنکبوت رکوع ۷ لمصلہ (از افاضات حضرت امیر المومنین اصلح الموعود ایدہ اللہ الودود ) وَمَا هَذِهِ الْحَيُوةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَهُوَ وَلَعِبُ وَ إِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ - فَإِذَا رَكِبُوا فِي الْفُلْكِ دَعَوُا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الذِينَ فَلَمَّا نَخْهُمُ وقفت إلَى الْبَرِّ إِذَا هُمْ يُشْرِكُونَ لِيَكْفُرُوا بِمَا أَتَيْتُهُمْ وَلِيَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ۔أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا أَمِنَّا وَ يُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ أَفَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَةِ اللهِ يَكْفُرُونَ - وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِلْكُفِرِيْنَ۔وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۖ وَإِنَّ اللهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ - (العنكبوت: ۶۴ تا ۷۰ ) اور یہ ورلی زندگی صرف ایک غفلت اور کھیل کا سامان ہے اور اُخروی زندگی کا گھر ہی درحقیقت اصلی زندگی کا گھر کہلا سکتا ہے۔کاش کہ وہ لوگ جانتے۔اور جب وہ لوگ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو اپنی عقیدت کو خالصتاً اللہ تعالیٰ) کے لئے کر کے اس سے دعا مانگتے ہیں۔مگر جب وہ ان کو خشکی کی طرف نجات دے کر پہنچا دیتا ہے تو اچانک پھر شرک کرنے لگ جاتے ہیں تا کہ ہم نے جو کچھ انہیں دیا ہے اس کا انکار کر دیں (اور اس انعام کو خدا کے سوا دوسرے شریکوں کی طرف منسوب کر دیں) اور اس (عارضی تو بہ ) کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ( اللہ تعالیٰ ان کو چھوڑ دیتا ہے اور ) وہ ایک عرصہ تک دنیوی سامانوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔پس ایک دن یہ بخشش ختم ہو جائے گی اور ) وہ (اپنی حقیقی جزا کو ) دیکھ لیں گے۔کیا انہیں معلوم نہیں کہ ہم نے حرم ( یعنی مکہ ) کو امن کی جگہ بنادیا ہے اور ان لوگوں کے اردگرد