مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 84 of 239

مضامین ناصر — Page 84

۸۴ اگر کوئی حیات چاہتا ہے اور حیات طیبہ اور ابدی زندگی کا طلبگار ہے تو وہ اللہ کے لئے اپنی زندگی وقف کرے۔امام موبایلی اسلام ؟ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو فرمایا۔" وَلَا تَعْجَبُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنتُم مُّؤْمِنِينَ “ ( تذکره صفحه (۲۵) یعنی اپنی کمزوری کو دیکھ کر تعجب میں نہ پڑو کہ یہ کیسے ہوگا۔اور دشمن کے سازوسامان کو دیکھ کر اور ابتلاؤں کے اوقات میں دل مت چھوڑو۔ہمارا یہ فیصلہ ہے کہ تم ہی دنیا کے میدان میں فتح پاؤ گے۔بشرطیکہ تم اپنے ایمان پر ثابت قدم رہے۔پس ان كُنتُم مؤْمِنِين دین و دنیا کی فلاح اور کامرانی کی کنجی ہے۔جس کا کامل مظاہرہ صرف اس صورت میں ہوسکتا ہے کہ ہماری زندگی زیادہ سے زیادہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کے مشابہ ہو۔اسی لئے نہایت زور کے ساتھ بار بار حضور علیہ السلام کو یہ الہام ہوا۔وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيَامَةِ - جس سے یقیناً یہ معلوم ہوتا ہے کہ خدا وند کریم ان سب دوستوں کو جو حضور علیہ السلام کے طریق پر قدم ماریں بے شمار برکتیں دے گا۔اور ان کو دوسرے طریقوں کے لوگوں پر غلبہ پائے گا اور یہ غلبہ قیامت تک رہے گا۔آؤ دیکھیں حضور کا طریق زندگی کیا تھا۔حضور کا طریق زندگی خدا کی راہ میں اور اسلام کے لئے وقف زندگی تھا جیسا کہ خود حضور علیہ السلام فرماتے ہیں کہ