مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 230 of 239

مضامین ناصر — Page 230

۲۳۰ فاطمۃ الزہرہ جب حضور سے ملنے آتیں تو حضور ان کے لئے اٹھ کھڑے ہوتے اور ان کا عزت و احترام فرماتے۔اس لئے کہ سارے ماں باپ اپنے بچوں سے ایسا سلوک کریں۔شروع سے ہی بچوں کی عزت و احترام کرنا چاہیے۔بچوں کو گالی گلوچ نہیں دینا چاہیے بلکہ ان سے محبت سے پیش آنا چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جو والدین بچوں پر سختی کرتے ہیں وہ مشرک ہیں۔اولاد کے لئے دعا کرنی چاہیے۔اولا واللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اور نعمت تو سکون اور اطمینان کا باعث ہوتی ہے۔آپ نے فرمایا احمدی بچے بڑے اچھے ہیں۔ہم نے کئی ملکوں کے بچے دیکھے ہیں مگر احمدی بچوں کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔اس کے باوجود یہ خواہش ہے کہ ہمارے بچے ابھی اور ترقی کریں۔صحابہ کی طرح وہ دنیا کے لئے رحمت کی بارش ثابت ہوں۔آمین ☆☆ تشخید الا ذبان ربوہ فروری ۱۹۶۵ ء صفحه ۵ تا ۸ )