مضامین ناصر — Page 213
۲۱۳ ہے۔ابھی ایک بہت بڑا حصہ ایسا ہے جو تا حال کتابی شکل میں اشاعت پذیر نہیں ہوا۔اسے بھی شائع ہونا چاہیے۔دوستوں کے ساتھ میری بھی آرزو ملی اور ہم نے شمس صاحب سے کہا کہ آپ اس طرف توجہ دیں اور تمام کے تمام ملفوظات جلد شائع کرنے کا انتظام کریں۔چنانچہ مزید جلدیں شائع ہونی شروع ہوئیں اور اب یہ پانچویں جلد شائع ہوئی ہے۔خیال ہے کہ دس یا گیارہ جلدوں میں یہ ملفوظات مکمل ہوں گے۔ہزار ہا مسائل ہیں جو ان میں آجاتے ہیں۔بعض جگہ اثر و جذب میں ڈوبے ہوئے ایسے ایسے فقرے ہیں کہ ان میں سے ایک ہی فقرہ ایک سعید انسان کی کایا پلٹنے کے لئے کافی ہے۔آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہم ماہنامہ انصار اللہ میں بھی بعض اوقات چھوٹے چھوٹے فقرے شائع کرتے ہیں وہ اکثر و بیشتر انہیں ملفوظات میں سے لئے جاتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ ہر اس گھرانہ میں جس میں احمدیت کے ساتھ محبت اور اخلاص پایا جاتا ہے کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے علاوہ ملفوظات کا موجود ہونا بھی از حد ضروری ہے۔ان سے بچے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔چھوٹی عمر کے بچے جن کی عقل میں اتنی تیزی نہیں ہوتی بڑی بڑی کتابوں میں درج شدہ مضامین کو یکدم نہیں سمجھ سکتے۔لیکن ایک چھوٹی عمر کا بچہ جو عبارت پڑھنی جانتا ہو وہ اس قابل ہوتا ہے کہ ملفوظات کے ایک بڑے حصہ کو سمجھ سکے اور درنشین اردو سے فائدہ اٹھا سکے۔میں سمجھتا ہوں درنشین اردو کا تو ہر بچہ کے ہاتھ میں ہونا ضروری ہے اور ملفوظات کا ہر احمدی گھر میں موجود ہونا ضروری ہے۔میرے نزدیک ملفوظات خریدنے اور ان سے خاطر خواہ فائدہ اٹھانے کے متعلق تحریک کرنے کی چنداں ضرورت نہیں کیونکہ جس طرح میرے دل میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضور کے کلام سے محبت کا جذبہ موجزن ہے میں یقین رکھتا ہوں کہ آپ میں سے ہر ایک کے دل میں حضور علیہ السلام اور حضور کی بیش بہا کتب اور ارشادات سے محبت کا ایسا ہی جذبہ موجزن ہے۔لہذا میں آپ کے جذبہ محبت کے پیش نظر تحریک کرنا نہیں بلکہ یہ اطلاع دینا چاہتا تھا کہ ملفوظات کی جلد پنجم شائع ہو گئی ہے دوست اسے یہاں سے حاصل کر کے جائیں۔(ماہنامہ انصار الله ر بوه جون ۱۹۶۴ء صفحه ۲۸ تا ۳۰)