مضامین بشیر (جلد 4) — Page 67
مضامین بشیر جلد چهارم 67 نیک یا صالح بندے یا بندی کے پاس کچھ وقت کے لئے بیٹھ جایا کریں لیکن بہر حال مایوس ہرگز نہ ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو ایک جگہ خدا تعالیٰ کی صفتِ عفو کے ماتحت یہاں تک لکھا ہے کہ خدا کی رحمت اتنی وسیع ہے کہ وہ اپنے بعض ایسے نیک بندوں کے متعلق جن کی نیکی اسے خاص طور پر پسند ہوتی ہے اپنے فرشتوں کو بھی حکم دے سکتا ہے کہ تم میرے اس بندے کی کمزور یوں کو نہ لکھا کرو۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آپ کو اپنے فضل و رحمت کے سائے میں رکھے اور آپ کو دل کا اطمینان اور سکون عطا کرے۔آمین۔دل کے اطمینان کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے الا بذكر اللهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ (الرعد: 29) یعنی اے مومنو! ہوشیار ہو کر سن لو کہ دل کے اطمینان پانے کا نسخہ صرف خدائے عرش کی یاد ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔( محرر 13 اپریل 1960 ء ) (روز نامہ الفضل ربوہ 21 اپریل 1960ء) 20 احمدی حاجیوں کے لئے دعا کی درخواست اس سال خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت سے احمدی احباب بیت اللہ شریف کے حج کے لئے جار ہے ہیں۔ان میں ایک شبیر احمد صاحب بی۔اے واقف زندگی بھی ہیں جنہیں میرے گھر سے یعنی اُم مظفر احمد اپنے خرچ پر حج بدل کے لئے بھجوا رہی ہیں۔شبیر احمد کا ابھی تک حج کے قرعہ میں نام نہیں نکلا لیکن کوشش جاری ہے کہ اگر آخری وقت پر بھی کوئی صاحب نہ پہنچ سکیں تو ان کی جگہ شبیر صاحب کو مل جائے یا اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی اور راستہ کھل جائے۔دوست دعا کریں کہ انہیں حج کا موقع میسر آجائے اور اُمّم مظفر احمد کی یہ دیرینہ خواہش پوری ہوا اور خدا تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ان کے حج اور ان کی دعاؤں کو قبولیت کا شرف عطا کرے اور غیر معمولی ثواب سے نوازے اور اُمّم مظفر احمد کے لئے برکت کا موجب ہو۔آمین۔شبیر صاحب کے ساتھ کئی اور احمدی دوست ( مرد عورت ) بھی حج کے لئے جارہے ہیں۔مثلاً مولوی