مضامین بشیر (جلد 4) — Page 300
مضامین بشیر جلد چهارم 300 بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے در مشین والے پنج تن کی درمیانی کری درمیان میں سے کٹ کر آسمان کی طرف پرواز کر گئی اور ہم بہن بھائی پانچ میں سے چار رہ گئے ہیں۔دوست دعا کریں کہ فوت ہونے والے بھائی کو خدا تعالیٰ اپنے خاص جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کی بیگم اور اولاد کا دین و دنیا میں حافظ و ناصر ہو اور ان کو اپنے فضل و رحمت کے سایہ میں رکھے اور انہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سچا وارث بنائے اور ہم جواب چار بہن بھائی رہ گئے ہیں ہمیں جب تک ہماری مقدر زندگی ہے اپنی رضا کے ماتحت اسلام اور احمدیت کی خدمت کی توفیق عطا کرتا رہے اور ہمارا انجام اس کے عفو اور رحمت اور شفقت کے قدموں کے نیچے ہو اور ہماری اولاد قیامت تک نیکی اور تقویٰ اور خدمت کے مقام پر فائز رہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بشارتوں سے حصہ پائے۔آمِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ بالآخر میں ان بے شمار بہنوں اور بھائیوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس صدمہ میں اپنے خطوط اور تاروں کے ذریعہ ہمدردی کا اظہار کر کے اپنی محبت اور وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔خدا تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر دے اور اپنے فضل و رحمت سے نوازے۔کوئی انسان کسی دوسرے انسان کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا مگر ایک مخلص دوست کی محبت دوسرے کے دل کے لئے مرہم کا کام دے کرمسکن ضرور بن سکتی ہے اور میں ان سب دوستوں کے لئے دعا کرتا ہوں جنہوں نے اس موقع پر ہمارے لئے روحانی تسکین کا سامان مہیا کیا ہے۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ وَكَانَ اللهُ مَعَهُمْ وَ مَعَنَا۔۔(محررہ 5 جنوری 1962ء) (روز نامه الفضل 9 جنوری 1962ء) 2 احمد یہ کالج گھٹیالیاں کے لئے امداد کی تحریک حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے گھٹیالیاں میں احمدیہ کالج کے لئے امداد کی اپیل کرتے ہوئے سرزمین سیالکوٹ کے متعلق فرمایا۔یہ علاقہ مخلص احمدیوں سے آباد ہے اور اس میں کئی دوست حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی بستے ہیں اور بعض مخلص بزرگ اپنے خدا کے حضور حاضر ہو چکے ہیں۔پس اس علاقہ کی دینی روایات کو زندہ رکھنا ہمارا جماعتی فرض ہے۔اچھی درسگاہوں کا قیام ہمیشہ جماعتی مضبوطی کا موجب ہوا کرتا ہے