مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 73 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 73

مضامین بشیر جلد چهارم 73 نجات پاسکتا ہے ) کہ انسان سب سے اول نمبر پر قرآن کو سامنے رکھے اور اس پر مضبوطی سے قائم ہو اور پھر تفصیل کے لئے سنت اور صحیح احادیث سے راہنمائی حاصل کرے۔(جس کی تشریح کے لئے حضرت امام ابو حنیفہ علیہ الرحمۃ کے فتاویٰ بھی بڑی قابل قدر چیز ہیں) اور اس زمانہ کے مسائل یا گزشتہ اختلافات کی گتھیوں کو سلجھانے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کو مشعلِ راہ بنائے۔جنہیں سرور کائنات فخرِ موجودات سید ولد آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت مسلمہ کے لئے حکم و عدل قرار دیا ہے۔اس محفوظ قلعہ سے باہر جانے والے انسان کے لئے بالعموم ان معاملات میں اندھیرے میں بھٹکنے اور خلاف شرع رسوم میں الجھنے کے سو اور کچھ نہیں۔وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ - میں آج کل بیمار ہوں ان مسائل پر سیر کن بحث زیادہ تفصیل چاہتی ہے۔اس لئے مجبور ا صرف اسی مختصر نوٹ پر اکتفا کرتا ہوں۔جماعت کے مقامی امراء اور ضلع وارامراء کو چاہئے کہ اپنے اپنے حلقہ میں اس بات کی کڑی نگرانی رکھیں کہ کوئی احمدی مرد یا احمدی عورت خلاف سنت رسوم میں پڑ کر احمدیت کے منور چہرے کو داغ دار کرنے کا رستہ اختیار نہ کرے اور مَا أَنَا عَلَيْهِ وَ اَصْحابی کی حقیقت پر قائم رہے بلکہ نرمی اور محبت اور ہمدردی کے رنگ میں غیر از جماعت اصحاب کو بھی ان خلاف اسلام رسوم کی دلدل سے باہر نکالنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اگر وہ مان لیں تو ان کے لئے یقیناً بہتر ہے۔ورنہ وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ۔( محرره 2 مئی 1960ء) (روز نامہ الفضل 2 مئی 1960ء) امنِ عالم اور پاکستان کے لئے دعا کی تحریک اس وقت بین الاقوام فضا میں خطر ناک شرارے پیدا ہور ہے ہیں چند دن سے یعنی جب سے کہ روس کی اشترا کی مملکت میں امریکہ کا ایک ہوائی جہاز گرایا گیا ہے( اور اس بات کا حقیقی علم خدا کو ہے کہ وہ کن حالات میں گرایا گیا ہے ) دنیا کی بین الاقوام فضا میں خطر ناک شرارے پیدا ہو رہے ہیں۔اور روس نے اس معمولی سے واقعہ کی آڑ لے کر ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور پاکستان اور ترکی اور سویڈن، ناروے کے خلاف سخت دھمکی آمیز پرو پیگنڈہ شروع کر