مضامین بشیر (جلد 4) — Page 386
مضامین بشیر جلد چهارم 386 بارہ میں مناسب تعزیر کا فیصلہ کرنے کے لئے ناظر امور عامہ کے ساتھ صدرانجمن احمد یہ ایک کمیٹی مقرر کرے جس کے ممبر ناظر اعلیٰ اور ناظر اصلاح وارشاد ہوں اور ضلعوار امراء اور مقامی امراء کا فرض قرار دیا جائے کہ حضرت صاحب کے خطبہ فرمودہ 58-6-6 کی روشنی میں ہر بے پردگی کی رپورٹ پر نوٹس لیں اور ابتدائی انتباہ کے بعد نظارت امور عامہ میں رپورٹ کریں۔(7) چونکہ کچھ عرصہ سے پھر جماعت احمدیہ کے خلاف ختم نبوت“ کے عقیدہ کی بے بنیاد آڑ لے کر بعض بے اصول لوگوں کی طرف سے فتنہ پیدا کیا جارہا ہے۔اس لئے اس کے متعلق مناسب غور کے بعد نظارت امور عامہ کی ہدایت کے لئے بعض تجاویز کی گئیں جن کی اطلاع نظارت امور عامہ اور نظارت علیا کو بھجوادی گئی ہے۔نوٹ۔اس کے علاوہ بعض اور امور کا فیصلہ بھی کیا گیا مگر چونکہ وہ اندرونی نظم و نسق سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ان کے متعلق اعلان کی ضرورت نہیں۔کل تعدا د امور جو 9 ستمبر کے اجلاس میں پیش ہوئے تنئمیں 23 تھے۔ان میں سے اجلاس مذکورہ بالا میں سترہ معاملات کا فیصلہ کیا گیا اور باقی آئندہ اجلاس پر ملتوی کئے گئے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے فیصلوں میں برکت ڈالے اور انہیں جماعت کے لئے فائدہ مند اور موجب ہدایت ورحمت بنائے۔آمین مرزا بشیر احمد صدر نگران بورڈر بوہ (18) ستمبر 1962ء) روزنامه الفضل 21 ستمبر 1962ء) برکات خلافت کے لمبا ہونے کے لئے دعائیں کرو چند دن سے حضرت خلیفہ البیع الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی صحت کے متعلق فکر پیدا کرنے والی اطلاعات چھپ رہی ہیں۔یعنی آجکل حضور کو ضعف بھی کسی قدر زیادہ ہے اور بعض اوقات اعصابی بے چینی بھی رہتی ہے اور رات کے ابتدائی حصہ میں بے خوابی کی تکلیف بھی ہو جاتی ہے۔میں جانتا ہوں کہ جماعت کے مخلصین بڑے درد دل کے ساتھ حضور کی صحت اور شفایابی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔مگر بعض طبیعتوں میں حضور کی بیماری کے لمبا ہو جانے کی وجہ سے بے چینی بھی پیدا ہو