مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 370 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 370

مضامین بشیر جلد چهارم 370 ارشاد کو اس کی طرف تاکیدی توجہ دلائی جائے۔نیز بہتر ہوگا کہ مری میں کوئی مناسب مقام یا جگہ خرید کر مستقل تبلیغی سنٹر قائم کر لیا جائے“ (13) فیصلہ نمبر 5 مورخہ 61-12-3 فیصلہ ہوا کہ جس اصلاحی جماعتی سزا کے متعلق حضرت صاحب کی طرف سے کوئی میعاد نہ مقرر کی جائے اس کے متعلق لاز ما چھ ماہ کا عرصہ گزرنے پر حالات کا جائزہ لے کر جیسی بھی صورت ہو حضور کی خدمت میں رپورٹ ہونی چاہئے۔یعنی معافی کی یا سزا جاری رہنے کی۔اور سزا جاری رہنے کی صورت میں پھر مزید چھ ماہ پر جائزہ لیا جائے تاکہ غیر معین عرصہ تک سزائیں جاری رہنے سے بے چینی کی صورت نہ پیدا ہو اور اصلاح کا رستہ کھلا رہے (14) فیصلہ نمبر 7 مورخہ 61-12-3 تجویز بابت قیام جماعتی میوزیم ( متعلق تبرکات حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) پیش ہو کر فیصلہ ہوا کہ یہ تجویز بہت اہم ہے۔اس کے لئے ایک کمیٹی مقرر کی جاتی ہے جس کے ممبر حسب ذیل ہوں گے۔(1) ڈاکٹر کرنل عطاء اللہ صاحب۔(2) شیخ محمد احمد صاحب مظہر۔(3) مرزا ناصر احمد صاحب (کنویز )۔(4) مرزا مبارک احمد صاحب۔یہ کمیٹی اس تجویز کے سارے پہلوؤں پر غور کر کے جنوری 62 ء کے آخیر تک رپورٹ کرئے“۔(اس کے متعلق ابتدائی رپورٹ آچکی ہے اور کمیٹی اس کے مختلف پہلوؤں پر غور کر رہی ہے ) (15) فیصلہ نمبر 3 مورخہ 62-1-28 تجویز متعلق انعقاد علمی سیمینار پیش ہوئی۔اس تعلق میں فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال سال میں دو مرتبہ ایسے سیمینار منعقد کئے جائیں۔ان کی تفصیل مکرم صدر صاحب صدر انجمن احمد یہ ومکرم صدر صاحب تحریک جدید طے فرمائیں اور اس کے مطابق عمل کیا جائے“ ( محررہ 9 اپریل 1962 ء ) (روز نامہ الفضل ربوہ 12 اپریل 1962ء)