مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 369 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 369

مضامین بشیر جلد چهارم 369 دو وجہ سے تقویت حاصل ہوئی ہے۔ایک امریکن ایڈ کی وجہ سے جس کے نتیجہ میں گویا ملک میں امریکن مشنریوں کا سیلاب آ رہا ہے۔دوسرے اس وجہ سے کہ ملک میں حکومت کے سکولوں کی بہت کمی ہے اور مسلمان بچے اور بچیاں مجبور عیسائی سکولوں میں داخلہ لینے کا رستہ تلاش کرتے ہیں اور پھر خاموش طور پر کچی عمر میں عیسائیت کے خیالات اور تمدن سے متاثر ہو جاتے ہیں۔لیکن اس وقت تک حکومت نے اس خطرے کے سدباب کے لئے کوئی خاص قدم نہیں اٹھایا۔صدر انجمن کو چاہئے کہ اول تو اسلام کی تبلیغ اور مسیحیت کے مقابلہ کے لئے مؤثر اقدامات اختیار کرے۔دوسرے صدر صاحب صدر انجمن احمدیہ، صدر مملکت فیلڈ مارشل محمد ایوب خانصاحب کو اس خطرے کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کرنے کی کوشش کریں (11) فیصلہ نمبر 5 مورخہ 61-10-1 تجویز ہوئی کہ آجکل پھر مخالفین کی طرف سے ختم نبوت والی تحریک کو مختلف رنگوں میں جاری کر کے فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور مضامین لکھے جا رہے ہیں اور تقریریں بھی ہو رہی ہیں۔اس لئے مناسب ہے کہ کوئی کمیٹی مقرر کر کے اس مواد کو جمع کر لیا جائے تاکہ وقت پر جواب ہو سکے۔اور حسب ضرورت حکومت کو بھی اس امکانی فتنہ کی طرف توجہ دلائی جاسکے۔سوفیصلہ یہ ہوا کہ یہ کام مولوی محمد صدیق صاحب افسر لائبریری اور شیخ خورشید احمد صاحب اسٹنٹ ایڈیٹر روز نامہ الفضل کے سپر د کیا جائے کہ وہ ایسا مواد ضروری حوالہ جات کے ساتھ یعنی تاریخ اور نام اخبار وغیرہ جمع کریں اور متعلقہ اخبارات بھی جمع کئے جائیں“ (12) فیصلہ نمبر 8 مورخہ 61-10-1 تجویز ہوئی کہ مری کا پہاڑی مقام بہت اہمیت حاصل کر گیا ہے اور مزید کرتا جا رہا ہے اور گرمیوں کے موسم میں وہاں قریباً تمام مغربی پاکستان کی چیدہ آبادی کا معتد بہ حصہ سیزن گزارنے کے لئے جمع ہوتا ہے اور مسیحی مشنری بھی وہاں زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔اس لئے وہاں ایک مضبوط تبلیغی سنٹر قائم کیا جائے اور مبلغ ایسا مقرر کیا جائے جو نیک اور مخلص اور زبان میں اثر رکھنے والا اور علم دوست ہو اور میسحیت کے عقائد سے بھی واقف ہو اور اسے ایک مختصر سی لائبریری بھی مہیا کر کے دی جائے اور اس خاص مبلغ کے علاوہ سلسلہ کے بعض دوسرے علماء بھی گرمیوں کے موسم میں گاہے گاہے مری بھجوائے جاتے رہیں تا کہ وہاں باری باری پندرہ بیس دن قیام کر کے تبلیغ و تربیت کے فرائض سرانجام دیں۔فیصلہ ہوا کہ یہ تجویز بہت مناسب اور ضروری اور فوری توجہ کی محتاج ہے۔صدر صاحب صدر انجمن احمد یہ اور ناظر صاحب اصلاح و