مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 357 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 357

مضامین بشیر جلد چہارم اے خدا بر تربت او بارش رحمت ببار داخلش کن از کمال فضل در بیت النعیم (محررہ 27 فروری 1962ء) 357 روزنامه الفضل یکم مارچ 1962ء) 13 قادیان کے درویشوں کو دعاؤں میں یا درکھیں قادیان کے غریب درویش جن حالات میں اور جس مقصد کے ماتحت قادیان میں دھونی رمائے بیٹھے ہیں وہ سب پر عیاں ہے سو دوست اپنے ان درویش بھائیوں کو جو حقیقتا درویش ہیں اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں وہ دراصل اس وقت قادیان میں ساری جماعت کے نمائندے ہیں اور قادیان میں ان کے قیام کے دو بڑے مقصد ہیں اول یہ کہ جماعت احمدیہ کے مقدس مقامات کو آباد رکھنا اور دعاؤں اور روحانی ذرائع سے ان کو تقویت پہنچانا۔دوسرے یہ کہ بھارت کو جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو متعد د اسلامی بشارات ہو چکی ہیں پُر امن تبلیغ کے ذریعہ اسلام کی روشنی سے منور کرنا۔سو دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ قادیان کے درویشوں اور بھارت کے دوسرے احمدیوں کے ذریعہ ان دونوں مقصد وں میں پوری پوری کامیابی اور کامرانی کا رستہ کھولے اور ان کا حافظ و ناصر ہو اور ان کی مشکلات دور فرمائے۔محرره 27 فروری 1962ء) (روز نامہ الفضل یکم مارچ 1962ء) 14 خاندان کے عزیزوں کے لئے دعا کی تحریک آجکل رمضان کا مبارک مہینہ ہے اور اب رمضان کا آخری عشرہ بھی شروع ہے جو اس مبارک مہینہ کا مبارک ترین حصہ ہے۔ان ایام میں اُس حسن ظنی کی وجہ سے جو اس عاجز کے متعلق جماعت کے دلوں میں ہے (ورنہ من آنم کہ من دانم ) جماعت کے بہت سے دوست دعا کے لئے لکھتے رہتے ہیں اور یہ