مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 236 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 236

مضامین بشیر جلد چہارم 236 اسی فیصدی سے کم نتیجہ نہ صرف کسی خاص خوشی کا موجب نہیں بلکہ حقیقتا قابل فکر ہے۔ہمارے سکول تو ملک بھر میں مثالی سکول ہونے چاہئیں۔فیصد تناسب کے لحاظ سے بھی نمایاں ہوں اور اعلیٰ نمبر حاصل کرنے کے لحاظ سے بھی نمایاں ہوں۔بے شک ہمارے سکول میں یہ ایک مشکل ہے کہ قومی اور تربیتی سکول ہونے کی وجہ سے ہمیں کمزور طالب علموں کو بھی داخل کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہمارا تناسب فیصد ایک حد تک گر جاتا ہے لیکن پھر بھی اس کمی کو زائد محنت اور زائد توجہ دے کر پورا کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے نتیجے 94ی 95 فیصد نہ نکلیں۔جیسا کہ بعض گزشتہ سالوں میں ہمارے نتیجے نکلتے رہے ہیں۔الہی جماعتوں میں دنیا کے میدان میں بھی کچھ تو امتیاز ہونا چاہئے۔با ایں ہمہ یہ امر خوشی کا موجب ہے کہ اس سال بھی لڑکوں کے سکول کا ایک بچہ عزیز نعیم الرحمن جومحترم در دصاحب مرحوم کا بچہ ہے بہت اچھے نمبر لے کر پاس ہوا ہے۔اسی طرح لڑکیوں کے سکول میں محترم قاضی اکمل صاحب کی پوتی نے اچھے نمبر لئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی زندگیوں اور علم و عمل میں برکت دے اور دوسروں کو بھی ان کی مثال سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا کرے۔( محررہ 18 جولائی 1961 ء) روزنامه الفضل ربوہ 19 جولائی 1961ء) احباب جماعت کے لئے ایک ضروری نصیحت میرے علم میں ربوہ کے ایک دوست کے متعلق یہ باتلائی گئی تھی کہ انہوں نے بزعم خود سلسلہ کے ایک ذمہ دار ادارے میں کوئی نقص محسوس کر کے اس کے متعلق خود متعلقہ ادارے کو توجہ دلانے کی بجائے ادھر اُدھر غیر متعلق لوگوں میں معترضانہ باتیں کیں۔اس پر ان صاحب کو دفتر نگران بورڈ کی طرف سے ذیل کا نصیحت کا خط لکھا گیا ہے جو افادہ عام کی غرض سے الفضل میں شائع کیا جا تا ہے۔بعد نبوی کی وجہ سے نیز قرآنی تعلیم سے ناواقفیت کی بناء پر ہمارے بعض مقامی اور بیرونی دوستوں میں اس بارے میں ناواجب رجحانات پیدا ہو رہے ہیں جن میں اصلاح کی ضرورت ہے۔امید ہے کہ مندرجہ ذیل مخلصانہ ہدایت کی روشنی میں مقامی اور بیرونی دوست آئند ہ محتاط رہیں گے۔یہ ہر گز کسی کو دعوی نہیں کہ ہمارے ادارے یا خود نگران بورڈ ہی غلطیوں سے بالا ہیں۔اداروں سے ضرور غلطیاں ہوتی ہیں مگر ان غلطیوں پر وہ رستہ اختیار نہیں کرنا چاہئے جو قرآنی تعلیم کے صریح خلاف ہے بلکہ اسلامی تعلیم کے مطابق صحیح اصلاحی رستہ اختیار کرنا چاہئے۔بہر حال جو خط دفتر