مضامین بشیر (جلد 4) — Page 237
مضامین بشیر جلد چہارم 237 نگران بورڈ کی طرف سے ایک مقامی دوست کی طرف لکھا گیا ہے اس کی نقل شائع کی جاتی ہے۔السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مکرمی محترمی! ” میرے نوٹ کے جواب میں آپ کا خط موصول ہوا۔معلوم نہیں کہ آپ بھولتے ہیں یا کہ رپورٹ کنندہ بھولتا ہے بہر حال جو ہوا سو ہوا۔آئندہ کے لئے میری آپ کو بلکہ جماعت کے ہر فرد کو یہی اصولی نصیحت ہے کہ اگر جماعت کے کسی صیغے میں کوئی نقص نظر آئے یا کوئی امر قابل اصلاح دکھائی دے تو غیر متعلق لوگوں میں بات کرنے کی بجائے صحیح اسلامی طریقہ یہ ہے اور عقل و دانش کا بھی یہی تقاضا ہے کہ اس صورت میں براہ راست صیغہ متعلقہ کے افسر کو توجہ دلانی چاہئے ورنہ فتنہ ہوگا اور جماعت میں بے چینی کا دروازہ کھلے گا۔قرآن مجید نے اپنی ایک آیت میں مومنوں کو اس بارے میں تاکیدی اور واضح نصیحت فرمائی ہے۔“ ( محررہ 17 جولائی 1961 ء) فقط والسلام خاکسار مرزا بشیر احمد صدر نگران بورڈر بوہ روزنامه الفضل ربوہ 20 جولائی 1961ء) 0 حضرت خلیفہ مسیح ایدہ الہ کی صحت سے متعلق ایک ضروری اعلان پاکستان ٹائمز“ کی ایک تشویش پیدا کرنے والی خبر کا ازالہ انگریزی اخبار ” پاکستان ٹائمنز لاہور کی اشاعت مؤرخہ 20 جولائی کے صفحہ 6 پر امام جماعت احمدیہ کی تشویشناک علالت“ کے عنوان کے ماتحت ایک خبر اخبار مذکور کے لائل پور (حال۔فیصل آباد ) کے نمائندے کے واسطے سے چھپی ہے جس میں حضرت خلیفہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی موجودہ بیماری کو تشویشناک رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے۔اس خبر سے دوستوں کو پریشان نہیں ہونا چاہئے۔یہ تو ظاہر ہے کہ حضور قریب دوسال سے بیمار ہیں اور حضور کی بیماری کے متعلق الفضل میں روزانہ خبر چھپتی ہے اور حضور کی صحت کے متعلق کئی دفعہ دعا کی تحریک بھی ہو چکی ہے مگر یہ بات ہرگز درست نہیں کہ خدا نخواستہ ان دنوں میں حضور کی بیماری کے متعلق کوئی