مضامین بشیر (جلد 4) — Page 126
مضامین بشیر جلد چهارم 126 سکیں۔اللہ تعالیٰ ان کا حامی و ناصر ہو اور ان کو اس خدمت کی بہترین جزا دے۔آمین (محرره 4 دسمبر 1960ء)۔۔۔۔۔۔۔روز نامه الفضل ربوہ 8 دسمبر 1960ء) 50 میاں صدر الدین صاحب درویش کی وفات حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مکرم میاں صدر الدین صاحب درویش کی وفات کی اطلاع الفضل میں بھجواتے ہوئے آپ کے یہ اوصاف تحریر فرمائے۔میاں صدرالدین صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے صحابی اور بہت مخلص احمدی تھے۔قادیان کی مقامی آبادی میں سے احمدی ہونے والوں میں وہ ابتدا ئی مخلصین میں شامل تھے۔غالبا وفات کے وقت عمر نوے اور سوسال کے درمیان ہوگی۔باوجود نا خواندہ ہونے کے بہت نیک اور متقی بزرگ تھے۔اللہ تعالیٰ غریق رحمت کرے اور ان کے پسماندگان کا حافظ و ناصر ہو۔آمین محررہ 25 دسمبر 1960 ء) روزنامه الفضل ربوہ 9 دسمبر 1960ء) نام واپس لینے والے دوستوں کو ضروری انتباہ قافلہ قادیان کے تعلق میں قریباً ہر سال یہ تلخ تجربہ ہوتا ہے کہ بعض دوست شروع میں قافلہ کی شمولیت کے لئے درخواست دیتے ہیں اور اصرار کے ساتھ اپنا نام شامل کرواتے ہیں۔لیکن جب انہیں قافلہ کی فہرست میں شامل کر لیتے ہیں تو پھر آخری وقت پر کوئی نہ کوئی عذر پیش کر کے اپنا نام واپس لینے کی درخواست بھجوا دیتے ہیں بلکہ بعض اصحاب تو ایسے وقت پر اپنا نام واپس لیتے ہیں جبکہ ہماری طرف سے حکومت کو قافلہ کی فہرست بھجوا دی گئی ہوتی ہے۔اس کے نتیجہ میں ہمیں طبعا بڑی مشکل پیش آتی ہے اور خرچ شدہ رقم بھی ضائع ہو جاتی ہے۔سو ایسے دوستوں کے انتباہ کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ اگر آئندہ کوئی صاحب درخواست دینے اور انتخاب میں آجانے کے بعد اپنا نام واپس لیں گے تو مناسب حرجانہ