مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 127 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 127

مضامین بشیر جلد چهارم 127 وصول کرنے کے علاوہ ایسے دوست کو آئندہ کسی قافلہ میں قادیان جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سوائے اس کے ایسے ناگزیر حالات پیدا ہو جائیں جن کی وجہ سے ایسے دوست کا قافلہ میں جانا بالکل ناممکن ہو جائے اور امیر صاحب مقامی یا امیر صاحب ضلع اس کی تصدیق فرمائیں کہ واقعہ مجبوری کی صورت پیدا ہو گئی ہے۔اسی طرح بعض دوست ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ہماری طرف سے قافلہ کے متعلق قبل از وقت بار بار اعلان ہونے کے باوجود خاموش بیٹھے رہتے ہیں اور جب ہم انتخاب کرنے لگتے ہیں تو عین اس وقت ہم پر زور ڈالنا شروع کرتے ہیں کہ ہمیں بھی قافلہ قادیان میں شامل کیا جائے۔ایسے دوستوں کو بھی یا درکھنا چاہئے که آئنده بعد از وقت درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔سوائے ایسی استثنائی صورت کے جو امیر مقامی کی خاص سفارش پر قابل قبول سمجھی جائے گی اور فہرست میں بھی گنجائش ہوگی۔ان دونوں باتوں کے متعلق خدائی جماعت کے چوکس ممبروں کو آئندہ بہت محتاط رہنا چاہئے ورنہ شکایت بے سود ہوگی بلکہ ہمیں جائز شکایت کا حق پیدا ہوگا۔محررہ 10 دسمبر 1960 ء) روزنامه الفضل ربوہ 13 دسمبر 1960ء) خدا کی قدرت ورحمت کا ہاتھ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے آج کل حضرت خلیفہ لمسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بیماری کی وجہ سے بعض اندرونی اور بیرونی فتنہ پرداز مختلف قسم کی ناپاک سکیموں کے ذریعہ جماعت احمدیہ کو بدنام کرنے اور نقصان پہنچانے کے در پے ہیں۔اور بعض نے حضور کی موجودہ بیماری سے ناجائز فائدہ اٹھا کر حضور کے خلاف حد درجہ گندہ اور ناپاک اور توہین آمیز اور اشتعال انگیز اور اشاعت فحشاء کا بدترین حامل لٹریچر شائع کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔اور ہم سے توقع کی جاتی ہے بلکہ ایک رنگ میں ہمیں اکسایا جاتا ہے کہ ہم بھی اس نا پاک کھیل کے میدان میں کود پڑیں۔ان لوگوں کا اصل جواب تو یہ ہے کہ: