مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 124 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 124

مضامین بشیر جلد چہارم 124 اعتراض بات یا کوئی نا قابلِ اشاعت بات ہمارے لٹریچر اور خصوصاً مرکز سے شائع ہونے والے لٹریچر میں راہ نہ پائے۔(تحریر کے لئے روز نامہ الفضل 3 دسمبر 1960 ء ملاحظہ فرماویں ) ( محررہ یکم دسمبر 1960ء) (روز نامہ الفضل ربوہ 3 دسمبر 1960ء) رسالہ راہ ایمان نے جماعت کی ایک حقیقی ضرورت کو پورا کیا ایک مختصر سا رسالہ ” راہ ایمان“ کے نام سے شیخ خورشید احمد صاحب اسٹنٹ ایڈیٹر الفضل نے حسب منشاء حضرت سیدہ ام متین صاحبہ حرم حضرت خلیفتہ اسیح الثانی لکھ کر شائع کیا ہے۔اس رسالہ کی غرض وغایت چھوٹی عمر کی احمدی بچیوں کے لئے اسلام اور احمدیت کے متعلق ابتدائی معلومات مہیا کرنا ہے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ اس رسالہ میں بڑی حد تک اس غرض کو پورا کر دیا ہے۔کلمہ طیبہ اور ارکانِ اسلام اور نماز روزہ کے مسائل سے شروع کر کے اس رسالے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مختصر سے حالات اور خلافت کا با برکت نظام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ضروری تعلیم اور اخلاق فاضلہ اور سلسلہ احمدیہ کی ہدایات اور مرکزی نظام جماعت وغیرہ کے متعلق مفید معلومات ایسے رنگ میں جمع کر دئے گئے ہیں جو چھوٹی عمر کی بچیوں کے لئے انشاء اللہ بہت مفید ثابت ہوں گے۔در حقیقت اس رسالہ نے جماعت کی ایک حقیقی ضرورت کو پورا کیا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے مفید بنائے اور اس کی اشاعت احمدی بچیوں کے لئے با برکت ثابت ہو۔آمین محرره 28 نومبر 1960ء ) روزنامه الفضل ربوه 6 دسمبر 1960ء)۔۔۔۔۔۔۔ام الالسنہ کے متعلق شیخ محمد احمد صاحب کا تحقیقی مضمون شیخ محمد احمد صاحب کپورتھلہ حال امیر جماعت احمد یہ لائل پور ( حال فیصل آباد ) ایک بہت مخلص اور علم دوست بزرگ ہیں۔وہ سالہا سال سے ام الالسنہ کے مضمون کے متعلق تحقیق کر رہے ہیں اور حال