مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 98 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 98

98 مضامین بشیر جلد چهارم گا۔قرآن واضح الفاظ میں فرماتا ہے کہ: كَتَبَ اللهُ لَا غُلِبَنَّ أَنَا وَ رُسُلِي (المجادلة: 22) یعنی خدا نے یہ بات لکھ رکھی ہے کہ شرک اور دہریت کے مقابل پر اس کی توحید کے علمبر دار رسول ہمیشہ غالب رہیں گے۔زیادہ مثالیں دینے کی ضرورت نہیں۔حضرت موسی کی طرف دیکھو کہ وہ کس کمزوری کی حالت میں اٹھے اور ان کے سامنے فرعون کی کتنی زبر دست طاغوتی طاقتیں صف آرا تھیں مگر انجام کیا ہوا۔اس کے لئے لنڈن کے عجائب خانہ میں فرعون کی نعش ملاحظہ کرو۔حضرت عیسی کا یہ حال تھا کہ أَيْلى أَيْلِى لِمَا سَبَقْتَنِي کہتے کہتے بظاہر رخصت ہو گئے۔مگر آج ان کے نام لیوا ساری دنیا پرسیل عظیم کی طرح چھائے ہوئے ہیں۔حضرت فخر رسل صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نگاہ اٹھاؤ کہ عرب کے بے آب و گیاہ ریگستان میں ایک یتیم الطرفین بچہ خدا کا نام لے کر اٹھتا ہے اور سارا عرب اس پر یوں ٹوٹ پڑتا ہے کہ ابھی بھسم کر ڈالے گا۔مگر دس سال کے قلیل عرصہ میں اس دُر یتیم نے ملک کی کایا پلٹ کر رکھ دی اور سارا عرب توحید کے دائمی نعروں سے گونج اٹھا۔مگر ہمیں اس معاملہ میں گزشتہ مثالیں دینے کی ضرورت نہیں۔مسٹر خروشیف نے ایک بول بولا ہے اور یہ بہت بڑا بول ہے۔ہم اس کے مقابل پر اس زمانہ کے مامور اور نائب رسول اور خادم اسلام حضرت مسیح موعود بائی سلسلہ احمدیہ کی ایک پیشگوئی درج کرتے ہیں۔جو آپ نے خدا سے الہام پا کر آج سے پچپن سال پہلے شائع فرمائی تھی اور اس میں اپنے ذریعہ ہونے والے عالمگیر اسلامی غلبہ کا زور دار الفاظ میں اعلان فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں: خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ یعنی اسلام اور احمدیت کو تمام زمین میں پھیلائے گا۔اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کر دے گا۔اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رُو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پئے گی۔اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلا ء آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔سواے سننے والوں ان باتوں کو یا درکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ کر لو کہ یہ