مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 99 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 99

مضامین بشیر جلد چهارم خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہو گا۔“ دوسری جگہ اس کی تشریح میں فرماتے ہیں: 99 (تجلیات الہیہ روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 409-410) اے تمام لوگوسن رکھو کہ یہ اس خدا کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا۔۔۔۔۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہو گا جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے نامراد رکھے گا اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت آجائے گی۔۔دنیا میں ایک ہی مذہب ہو گا اور ایک ہی پیشوا ( یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں۔سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔“ 66 (تذکرۃ الشہادتین روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 66-67) اور تیسری جگہ روس کے ایک مخصوص تعلق میں اپنے ایک کشف کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: میں (نے) دیکھا کہ گویا زار روس کا سونٹا (عصا) میرے ہاتھ میں ہے اور اس میں پوشیدہ طور پر بندوق کی نالی بھی ہے۔“ ( تذکرہ صفحہ 377 ایڈیشن چہارم) اس لطیف رؤیا میں روس کے متعلق یہ عظیم الشان بشارت دی گئی ہے کہ وہ خدا کے فضل سے ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روحانی توجہ کے نتیجہ میں اسلام قبول کرلے گا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کا جوا برضا ورغبت اپنی گردن پر رکھے گا۔اور اس طرح انشاء اللہ اشتراکیت کے موجودہ گڑھ میں بھی دوسرے ممالک کے ساتھ ساتھ اسلام کا جھنڈا لہرائے گا۔اور یہ جو اس کشف میں پوشیدہ نالیوں کے الفاظ آتے ہیں ان میں اشتراکی نظام کی طرف اشارہ ہے جو اس کشف کے سولہ سترہ سال بعد عالم وجود میں آیا۔اور اس کی پالیسی کی بنیاد آئرن کرشن اور مخفی کارروائیوں پر رکھی گئی۔اب مسٹر خروشیف کو چاہئے کہ اپنے بلند و بالا بولوں کے ساتھ ان خدائی پیشگوئیوں کو بھی نوٹ کرلیں۔انسانی زندگی محدود ہے۔مسٹر خروشیف نے ایک دن مرنا ہے اور میں بھی اس دنیوی زندگی کے خاتمہ پر خدا کی ابدی رحمت کا امیدوار ہوں۔مگر دنیا دیکھے گی اور ہم دونوں کی نسلیں دیکھیں گی کہ آخری فتح کس کے مقدر میں لکھی ہے۔روس کا ملک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک عظیم الشان پیشگوئی دیکھ چکا ہے جوان