مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 248 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 248

مضامین بشیر جلد چهارم حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی صحت 248 یہ خاکسار سوا مہینہ لاہور میں زیر علاج رہنے کے بعد رستہ میں تین دن ربوہ ٹھہرتا ہوا جابہ (نخلہ ) پہنچ گیا ہوا ہے۔حضرت صاحب کو عرصہ سے نہیں دیکھا تھا اس لئے دل میں انہیں دیکھنے کی آرزو تھی۔نخلہ پہنچ کر حضور سے ملاقات کی تو میں نے حضور کو پہلے سے کسی قدر کمزور محسوس کیا اور چہرہ پر کچھ نقاہت اور زردی کے آثار بھی تھے جو غالباً اس وجہ سے تھے کہ حضور قریباً اڑھائی ماہ سے اپنے کمرے کے اندر ہی رہے ہیں اور کسی وقت بھی باہر تشریف نہیں لائے۔مگر خدا نے ایسا تصرف فرمایا کہ میرے مخلہ آنے کے دوسرے دن ہی محترم ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کے دل میں خیال آیا کہ حضور کو باہر کی کھلی ہوا میں لانے کی کوئی تدبیر کرنی چاہئے۔چنانچہ ڈاکٹر صاحب نے حضرت صاحب کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ میاں صاحب آئے ہوئے ہیں اور میں نے باہر باغ میں ان کی چائے کی دعوت کی ہے (حالانکہ ابھی تک مجھے اس کی اطلاع تک نہیں تھی ) اگر حضور بھی تشریف لائیں تو ذرہ نوازی ہوگی۔خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ حضرت صاحب جھٹ راضی ہو گئے ( حالانکہ اس سے قبل حضور ایسی ہر کوشش کو رڈ فرما دیتے رہے ہیں) چنانچہ شام کے وقت حضور کو کرسی پر بٹھا کر باہر لایا گیا اور حضور چند منٹ تک باغ کی کھلی ہوا میں لکش منظر کے سامنے بیٹھے رہے اور وہیں بیٹھ کر چائے بھی نوش فرمائی۔اب امید ہے ( اور خدا کرے ایسا ہی ہو ) کہ حضور کبھی کبھی اس طریق پر سیر کے لئے باہر تشریف لانے کے لئے رضامند ہو جایا کریں گے۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ جو شافی مطلق ہے اور جس نے خوداپنے محبوب کی زبانی فرمایا ہے کہ دنیا میں ہر بیماری کی دوا موجود ہے حضور کو اپنے فضل و کرم سے صحت عطا کرے اور جماعت کا قدم حضور کی قیادت میں ہر آن ترقی کی طرف اٹھاتا چلا جائے۔آمِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ۔(محرره 11 ستمبر 1961ء) الْحَقُّ وَالْحَقَّ أَقُولُ روزنامه الفضل ربوه 14 ستمبر 1961ء) حضرت خلیفہ اسیح الثانی پر ”پیغام صلح میں نا پاک حملہ 8فروری 1961ء کے اخبار ”پیغام صلح میں ایک نا پاک مضمون ” قادیانی خلافت کی دیوار گریہ کے