مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 175 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 175

مضامین بشیر جلد چهارم صاف دل کو کثرتِ اعجاز کی حاجت نہیں اک نشاں کافی سے گر دل میں ہو خوف کردگار ہے $22 175 (براہین احمدیہ حصہ پنجم ) حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک بزرگ صحابی اور جماعت احمدیہ کے ایک جید عالم تھے فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ مردان کا ایک شخص حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول کی طب کا شہرہ سن کر آپ سے علاج کرانے کی غرض سے قادیان آیا۔یہ شخص حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سخت ترین دشمن تھا اور بمشکل قادیان آنے پر رضامند ہوا تھا اور اس نے قادیان آکر اپنی رہائش کے لئے مکان بھی احمدی محلہ سے باہر لیا۔جب حضرت خلیفہ اول کے علاج سے اسے خدا کے فضل سے افاقہ ہو گیا اور وہ اپنے وطن واپس جانے کے لئے تیار ہوا تو اس کے ایک احمدی دوست نے کہا کہ تم نے حضرت مسیح موعود کو تو دیکھنا پسند نہیں کیا مگر ہماری مسجد تو دیکھتے جاؤ۔وہ اس بات کے لئے رضامند ہو گیا مگر یہ شرط کی کہ مجھے ایسے وقت میں مسجد دکھاؤ کہ جب مرزا صاحب مسجد میں نہ ہوں۔چنانچہ یہ صاحب اسے ایسے وقت میں قادیان کی مسجد مبارک دکھانے کے لئے لے گئے کہ جب نماز کا وقت نہیں تھا اور مسجد خالی تھی۔مگر قدرت خدا کا کرنا یہ ہوا کہ ادھر یہ شخص مسجد میں داخل ہوا اور اُدھر حضرت مسیح موعود کے مکان کی کھڑ کی کھلی اور حضور کسی کام کے تعلق میں اچانک مسجد میں تشریف لے آئے۔جب اس شخص کی نظر حضرت مسیح موعود پر پڑی تو وہ حضور کا نورانی چہرہ دیکھتے ہی بے تاب ہو کر حضور کے قدموں میں آ گرا اور اسی وقت بیعت کر لی۔(سیرت المہدی حصہ اوّل روایت 73) اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر حال میں ہر شخص اسی قسم کا اثر قبول کرتا ہے کیونکہ اگر ایسا ہوتو کوئی شخص بھی صداقت کا منکر نہیں رہ سکتا۔بلکہ یہ خاص حالات کی باتیں ہیں جبکہ ایک طرف کسی نبی یا ولی کے چہرہ پر خاص انوار الہی کا ظہور ہورہا ہو اور اس کی قوت مؤثرہ پورے جو بن اور جوش کی حالت میں ہو اور دوسری طرف اثر قبول کرنے والے شخص کا دل صاف ہو اور اس کی قوت متاثرہ پوری طرح بیدار ہو۔یہی وجہ ہے کہ جہاں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی پہلی آواز پر ہی قبول کر لیا اور لبیک لبیک کہتے ہوئے آپ کے قدموں میں آگرے اور خدائی رحمت کے طالب ہوئے وہاں ابو جہل ایک ہی شہر میں