مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 667 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 667

مضامین بشیر جلد سوم میاں احمد دین صاحب درویش قادیان کی وفات 667 حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مکرم میاں احمد دین صاحب کی وفات پر اعلان میں درج اوصاف ان کے تحریر فرمائے۔میاں احمد دین صاحب در ولیش ولد میاں اللہ بخش صاحب مرحوم، میاں عبدالرحیم صاحب دیانت درولیش کے سالے تھے اور میاں اللہ بخش صاحب سکنہ ہے ہال ضلع گورداسپور کے لڑکے تھے۔میاں اللہ بخش صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے صحابی اور آخری عمر میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے گھروں میں دربان تھے۔۔( محررہ 21 جولائی 1959ء) روزنامه الفضل ربوہ 24 جولائی 1959ء) اس دیوانہ کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھو جیسا کہ میں اپنے بعض مضمونوں میں بیان کر چکا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک رؤیا ہے کہ حضور قادیان سے کہیں باہر گئے ہوئے ہیں اور پھر کشمیریوں کی گلی میں سے ہوتے ہوئے واپس اپنے گھر تشریف لے جانا چاہتے ہیں۔مگر راستہ میں سخت اندھیرا ہے حتی کہ اپنا ہاتھ تک دکھائی نہیں دیتا اور حضور دیواروں کو ٹولتے ہوئے رجما بِالْغَيْبِ چلتے جاتے ہیں اور اس وقت حضور کا ہاتھ ایک دیوانہ کے ہاتھ میں ہے اور حضور بڑے تضرع کے ساتھ یہ دعا فرمارہے ہیں کہ رَبِّ تَجَلِّ رَبِّ تَجَلّ - یعنی اے خدا! اس تاریکی کو دور کر کے روشنی کر دے۔اے خدا! روشنی کر دے۔اور حضور کے ساتھ والا دیوانہ بھی یہی الفاظ بولتا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔سومخلصین جماعت جہاں اور دعائیں کرتے ہیں اس دیوانے کے لئے بھی دعا کیا کریں کہ اللہ تعالیٰ پنے بے نظیر فضل و کرم اور اپنی بے مثال قوت و جبروت کے ساتھ اس دیوانے کو جلد پیدا کر دے اور اگر وہ پیدا ہو چکا ہے تو اسے اپنی پوری دیوانگی کے ساتھ جلد ظاہر فرما دے۔اور اسے اپنی جناب سے وہ اوصاف عطا فرمائے اور اس کی ایسے رنگ میں نصرت فرمائے جس کا اس عجیب وغریب مکاشفہ میں اشارہ ہے۔