مضامین بشیر (جلد 3) — Page 590
مضامین بشیر جلد سوم حضرت مسیح موعود کے ایک فوٹو کے متعلق خادم انہی کا ازالہ 590 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک فوٹو ایسا ہے جس میں حضور کھڑے ہیں اور حضور کی دائیں جانب حضور کی طرف جھکے ہوئے ایک بچہ کھڑا ہے جس کی عمر فوٹو میں اندازاً چھ سات سال نظر آتی ہے۔اس فوٹو کے متعلق اکثر دوستوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ جو بچہ اس فوٹو میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ کھڑا ہے وہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ہیں۔مگر یہ خیال درست نہیں بلکہ یہ فوٹو ہمارے چھوٹے بھائی عزیزم میاں شریف احمد صاحب کا ہے۔پرانے احباب کو تو یہ غلط فہمی نہیں ہے کیونکہ وہ حقیقت حال سے واقف ہیں اور ہم تینوں بھائیوں کے بچپن کی شکل وصورت سے بھی آشنا ہیں مگر نو جوان احباب اور بعد کے احمدیوں اور خصوصاً دیہات میں رہنے والے دوستوں میں یہ غلط نہی زیادہ کثرت کے ساتھ پائی جاتی ہے۔لہذا اس غلط نہی کے ازالہ کے لئے لکھا جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ والا فوٹو حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کا نہیں ہے بلکہ عزیزم میاں شریف احمد صاحب کا ہے۔جیسا کہ احباب جانتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کئی فوٹو ہیں۔بعض میں حضور کے ساتھ حضور کے متعدد اصحاب حضور کے دائیں بائیں اور آگے پیچھے بیٹھے یا کھڑے ہیں ( اور ایسے فوٹوؤں میں سے اکثر میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی اور یہ خاکسار بھی شامل ہیں ) اور بعض میں حضورا کیلے ہیں۔مگر ایسا فوٹو جس میں حضور کے ساتھ اکیلا بچہ کھڑا ہے وہ صرف ایک ہی ہے یعنی وہی جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے۔پس اس فوٹو کے متعلق احباب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حضور کے ساتھ والا فوٹو میاں شریف احمد صاحب کا ہے نہ کہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی کا۔چونکہ یہ معاملہ سلسلہ کی تاریخ سے تعلق رکھتا ہے اس لئے میں نے ضروری خیال کیا ہے کہ اس غلط فہمی کا ازالہ کر دیا جائے۔محرره 21 مارچ 1959 ء ) روزنامه الفضل ربوہ 26 مارچ 1959ء)