مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 591 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 591

مضامین بشیر جلد سوم چوہدری عبداللہ خان صاحب کے لئے دعا کی تحریک 591 عزیزم چوہدری عبداللہ خان صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی کو اکثر احباب جانتے ہیں یہ چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کے چھوٹے بھائی ہیں اور اپنے برادر اکبر کی طرح بہت مخلص اور جماعت احمدیہ کے فدائی رکن ہیں۔ان کی خدمات کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ جب سے انہوں نے جماعت احمدیہ کراچی کی امارت کا چارج لیا ہے خدا کے فضل سے جماعت کراچی نے ہر رنگ میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔جو اصلاح نفس اور تربیت اور نظم وضبط اور مالی قربانی وغیرہ کے لحاظ سے دوسری جماعتوں کے لئے قابل رشک ہے۔مگر چوہدری عبد اللہ خان صاحب ایک عرصہ سے بہت بیمار چلے آتے ہیں اور کافی کمزور ہو چکے ہیں۔اور ان کی آنکھوں میں بھی تکلیف ہے اور مزید برآں آج کل انہیں بعض پریشانیاں بھی لاحق ہیں۔حدیث میں آتا ہے کہ بچے مومنوں کا آپس میں ایسا تعلق ہونا چاہئے کہ اگر ان میں سے کسی ایک فرد کوکوئی تکلیف پہنچے تو سب اس طرح بے چین ہو جائیں جس طرح کہ جسم کے ایک حصہ میں درد ہونے سے سارا جسم بے چین ہو جاتا ہے۔پس میں مخلصین جماعت سے تحریک کرتا ہوں کہ وہ چوہدری عبداللہ خان صاحب کو اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں اور دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو صحت اور راحت کی زندگی عطا کرے اور ان کی پریشانیوں کو اپنے فضل وکرم سے دور فرما کر بیش از پیش خدمات کی توفیق دے۔آمین ( محرره 26 مارچ 1959 ء) (روز نامہ الفضل ربوہ 29 مارچ1959ء) بعض خاص دعاؤں کی تحریک گزشتہ سال رمضان کے آخر میں میں نے والدہ مظفر احمد کی صحت اور محترم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب اور عزیز مرزا مظفر احمد کی اولاد کے لئے دعا کی تحریک کی تھی اور میں دوستوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس معاملہ میں خاص توجہ فرمائی۔چنانچہ اب تک مجھے اس بارہ میں بعض احباب کے خطوط آ رہے ہیں کہ وہ ان سب کے لئے دعا کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ دعا کرنے والے احباب کو جزائے خیر دے۔اور جس طرح انہوں نے میری تحریک پر میرے عزیزوں اور دوستوں کے لئے دعائیں کی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات کو