مضامین بشیر (جلد 3) — Page 336
مضامین بشیر جلد سوم امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اور ساری جماعت کا حافظ و ناصر ہو۔(محررہ 9 فروری 1956ء) 336 روزنامه الفضل 12 فروری 1956ء) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ (12) حواری حضرت خلیفہ لمسیح الثانی ایدہ اللہ کی ایک یادگار روایت 1944 ء میں جبکہ حضرت خلیفہ مسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر والعزیز کے دعوئی مصلح موعود کے متعلق لدھیانہ میں جلسہ ہوا تھا اور اس کے لئے ہم قادیان سے گئے تھے۔اس سفر میں یہ خاکسار بھی حضرت صاحب کے ہمراہ تھا۔حضور نے اس سفر میں مجھ سے فرمایا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح ہمارے بھی بارہ حواری ہیں۔چنانچہ اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بارہ صحابہ کا نام لے کر فرمایا کہ یہ ہمارے حواری ہیں۔ان اصحاب کے نام یہ ہیں۔(1) حضرت مولوی نورالدین صاحب (خلیفه اول) (2) مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی (3) میر حامد شاہ صاحب سیالکوٹی (4) مولوی غلام حسن خان صاحب پشاوری (5) ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کلانوری ثم لاہوری (6) ڈاکٹر محمد اسماعیل خان صاحب آف گوڑیانی (7) شیخ رحمت اللہ صاحب گجراتی ثم لاہوری (8) سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراسی (9) ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحب (10) مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے (11) سیدامیرعلی شاہ صاحب سیالکوٹی