مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 316 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 316

مضامین بشیر جلد سوم 316 قیادت میں جماعت کا قدم ہر آن آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے اور حضور کے ہاتھ پر بیعت کرنے والے نئے احمدی بھی اُسی پُرانی شراب طہور سے سرشار ہوں جس سے کہ حضرت مسیح موعود کے صحابہ نے لذت پائی۔تا کہ آخَرينَ مِنْهُمْ کی مقدس جماعت کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہو جائے۔آمین۔ان قلبی جذبات کے ساتھ ہم حضور کو ایک لمبے اور دُور کے سفر سے مرکز میں واپس تشریف لانے پر نہایت مخلصانہ خوش آمدید کا ہدیہ پیش کرتے اور دل کی گہرائیوں سے کہتے ہیں کہ اے دیر آمدنت باعث آبادی آمده し دور آمده از ره نوٹ:۔اصل پروگرام کے مطابق حضرت صاحب کی کراچی میں واپسی 6 ستمبر بروز منگل مقر تھی۔مگر آخری وقت پر کسی ناگزیر تبدیلی کی وجہ سے حضور کراچی میں مقررہ وقت سے ایک دن پہلے ہی یعنی پیر کے روز پہنچ گئے۔اس طرح اس سفر پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ پیشگوئی بھی صادق آگئی کہ ” دوشنبہ ہے مبارک دوشنبہ کیونکہ ایک بابرکت سفر کا کامیاب اختتام یقینا غیر معمولی طور پر مبارک ہوتا ہے۔وَآخِر دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ( روزنامه الفضل ربوه خیر مقدم نمبر ) حضرت مفتی صاحب کے لئے دعا کی تحریک حضرت مفتی محمد صادق صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم ترین صحابہ میں سے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو حضرت مفتی صاحب سے اس قسم کی محبت تھی جو کہ ایک مشفق باپ کو خدمت گذار بیٹوں سے ہوا کرتی ہے اور آپ اکثر مفتی صاحب کا ذکر ہمارے مفتی صاحب کے محبت بھرے الفاظ سے فرمایا کرتے تھے۔حضرت مفتی صاحب کی عمر اس وقت بیاسی سال ہے۔مگر بینائی کی کمزوری اور عام صحت کی خرابی کی وجہ سے وہ اکثر گھر پر ہی رہتے ہیں۔دوستوں کو چاہئے کہ حضرت مفتی صاحب کی صحت اور درازی عمر کے لئے خاص طور پر دعا کرتے رہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم اور مخلص صحابہ اب بہت ہی کم رہ گئے ہیں اور ان میں حضرت مفتی صاحب کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ایسے مبارک بزرگوں کے لئے دعا کرنا نہ صرف ایک قومی فرض ہے بلکہ خود دعا کرنے والوں کے لئے بھی برکت اور رحمت