مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 317 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 317

مضامین بشیر جلد سوم 317 کا موجب ہوتا ہے۔(محرره 5 اکتوبر 1955ء) روزنامه افضل 7 اکتوبر 1955ء) الفضل کی اشاعت کے لئے آپ کا ارشاد خاکسار نے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے کی خدمت میں درخواست کی تھی کہ وہ اخبار الفضل کی توسیع اشاعت کے سلسلہ میں ایک نوٹ تحریر فرماویں۔خاکسار کی درخواست پر حضرت میاں صاحب مکرم نے مندرجہ ذیل ارشاد فرمایا ہے:۔آج کل طبیعت خراب ہے۔اس لئے نوٹ تو لکھنا مشکل ہے البتہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جماعت میں الفضل کی اشاعت کی توسیع کا جذبہ پیدا کرے اور کارکنوں کو صحیح رنگ میں کام کرنے کی توفیق دے کامیابی کے لئے ضروری ہے۔مرزا بشیر احمد 55-10-15 اس میں کوئی شک نہیں کہ جماعت میں الفضل کی توسیع اشاعت کے جذبہ کا پیدا ہونا اور ہم کارکنان الفضل کا صحیح رنگ میں کام کرنا۔یہ دونوں باتیں ایسی ہیں کہ جن کے ذریعہ الفضل کی اشاعت چند دنوں میں ہی پانچ ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ حضرت میاں صاحب مکرم کی اس دعا کو قبول فرماۓ۔آمین ثم آمین ( قائمقام نیجر الفضل ربوہ)۔۔۔۔۔۔۔۔روزنامه الفضل 23 اکتوبر 1955ء) 48 آه! در وصاحب بھی چل بسے وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الجلال والاكرام جیسا کہ احباب جماعت کو ربوہ کی تاروں اور الفضل کی رپورٹ سے معلوم ہو چکا ہے محترمی مولوی