مضامین بشیر (جلد 3) — Page 264
مضامین بشیر جلد سوم 264 خدا کا وعدہ ہے تو دوسری طرف خدا کا غناء ذاتی بھی ہے اور پھر خدا کی حکیمانہ قدرت نے دنیا میں اسباب و علل کا سلسلہ بھی جاری کر رکھا ہے وَكَانَ الرَّسُولَ أَعْلَمُ اسی طرح عقلاً بھی چندوں کی غیر معمولی اہمیت ظاہر وعیاں ہے۔کیونکہ سلسلہ اسباب و علل کے ماتحت ہر کام کو چلانے کے لئے روپے کی ضرورت ہوتی ہے۔جس کے بغیر کوئی کام سرانجام نہیں پاسکتا۔خدمت دین کے اہم رکن تبلیغ اور تعلیم اور تربیت اور تنظیم ہیں اور ان سب کے لئے بھاری اخراجات کی ضرورت ہے اور یہ ضرورت موجودہ زمانہ میں جبکہ صداقت کے مقابلہ پر باطل کی طاقتیں بے انتہا ساز وسامان اور ان گنت مال وزر سے آراستہ ہیں بہت زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم (فداہ نفسی) شرک کے بھاری فتنہ اور اس کے مقابل پر توحید کی بے انتہا اہمیت کے پیش نظر فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی شخص مجھے پر سچے دل سے ایمان لا کر لا إِلهَ إِلَّا اللہ کی حقیقت پر قائم ہو جائے تو وہ خدا کے فضل سے جنت میں جائے گا۔وَإِن زَنَى وَإِن سَرَقَ۔ہم جو رسول پاک کے ادنیٰ خادم بلکہ خاکپا ہیں۔تحدی کے ساتھ اور حمیت کے رنگ میں تو ہر گز کچھ نہیں کہہ سکتے مگر اس نور کی وجہ سے جو اسلام اور احمدیت نے ہمارے دلوں میں پیدا کیا ہے امیدرکھتے ہیں کہ اس زمانہ میں جو مسلمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لا کر سچے دل سے خدا کی عبادت کرتا اور الہی سلسلہ میں شامل ہو کر اسلام کی اعانت کے لئے با قاعدہ مالی خدمت بجالاتا ہے وہ اپنی بعض بشری کمزوریوں کے باوجود خدا کے فضل سے جنت میں جائے گا بشرطیکہ وہ اپنے دل میں کسی قسم کے نفاق کی ملونی نہ رکھتا ہو۔وَ ذَالِكَ ظَنَنَّا بِاللهِ وَقَالَ اللهُ تَعَالَى أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي - ( صحیح بخاری کتاب التوحید باب قول الله تعالى ويحد ركم الله نفسه ) اس وقت جماعت بہت سے بوجھوں کے نیچے ہے۔ایک طرف کئی پرانے قرضے اس کے سر پر ہیں اور دوسری طرف اسلام کی خدمت اور اشاعت کے لئے کئی نئے اخراجات اسے درپیش ہیں۔پس اس وقت دوستوں کو خاص توجہ اور خاص ہمت اور خاص ولولہ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا خوب فرمایا ہے کہ۔بکو شید اے جواناں تا بدیں قوت شود پیدا بهار و رونق اندر روضه ملت شود پیدا جہاں تک میں سمجھتا ہوں اگر جماعت کے دوست عموماً اور امراء اور صدر صاحبان خصوصاً ذیل کی تجویزوں پر پوری پوری توجہ کے ساتھ عمل کریں تو انشاء اللہ بہت عمدہ نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔