مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 477 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 477

مضامین بشیر قادیان کی جائیداد فروخت نہ کی جائے احباب کو معلوم ہے کہ ہر دو حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جو شہری جائیدادیں (مکانات وغیرہ) مسلمان یا غیر مسلم دوسرے علاقہ میں چھوڑ آئے ہیں ، وہ دوسری اقوام کے لوگوں کے پاس فروخت کی جاسکتی ہیں اور ان کا مستقل تبادلہ بھی ہو سکتا ہے۔چونکہ اس فیصلہ پر بعض احمدی دوست غلطی سے قادیان کی جائیداد کے فروخت کرنے کا خیال کر سکتے ہیں۔اس لئے تمام دوستوں کی اطلاع کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ قادیان کی جائیداد کسی صورت میں کسی غیر مسلم کے پاس فروخت نہ کی جائے اور نہ اس کا کوئی مستقل تبادلہ کیا جائے۔البتہ جیسا کہ پہلے اعلان کیا جا چکا ہے قادیان کی جائیداد کے مقابلہ پر الاٹمنٹ کرائی جاسکتی ہے۔( مطبوعه الفضل ۲۲ جنوری ۱۹۴۹ء)