مضامین بشیر (جلد 2) — Page 478
مضامین بشیر ۴۷۸ عزیزہ امتہ السلام بیگم سلمہا کا اپریشن کامیاب ہو گیا ہے جیسا کہ الفضل میں دعا کی تحریک کرتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا کہ عزیزہ امتہ السلام بیگم سلمہا کے گلے کا گوائٹر کا اپریشن خدا کے فضل سے کامیاب ہو گیا ہے۔یہ اپریشن ڈاکٹر امیرالدین صاحب سرجن نے میوہسپتال میں کیا اور اب عزیزہ امتہ السلام اسی ہسپتال کے ایک فیملی کوارٹر میں زیر علاج ہے۔دوست دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اسے جلد کامل شفاء عطا فرمائے۔آمین مطبوعه الفضل ۳۰ / جنوری ۱۹۴۹ء)