مضامین بشیر (جلد 2) — Page 445
۴۴۵ مضامین بشیر لیکن قادیان کے سکھ پناہ گزین اس قطعہ اراضی کو اپنے نام الاٹ کرانا چاہتے ہیں۔لیکن چونکہ ایسی الاٹمنٹ مذہبی دست اندازی کا رنگ رکھنے کے علاوہ فتنے کا امکان بھی اپنے ساتھ رکھتی ہے۔کیونکہ اگر بہشتی مقبرہ کے ساتھ لگتے ہوئے قطعہ میں سکھوں کا آنا جانا شروع ہو جائے تو اس سے کئی قسم کے فتنے پیدا ہو سکتے ہیں۔لہذا ہمارے دوستوں نے افسران متعلقہ کو درخواست دی ہے کہ وہ مجوزہ الاٹمنٹ کو روک دیں۔قادیان سے یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کی پرانی خاکر و به مسمات نہالی جو عرصہ سے بڑھاپے کی وجہ سے نابینا ہو کر اپنے گھر میں بیٹھی ہوئی تھی وفات پاگئی ہے۔نہالی چونکہ مسلمان ہو چکی تھی اس کی خواہش تھی کہ اس کا جنازہ جماعت کے دوست ادا کریں چنانچہ اس کا انتظام کیا گیا۔قادیان کے بیمار دوستوں کے متعلق یہ اطلاع ملی ہے کہ وہ خدا کے فضل سے پہلے کی نسبت اچھے ہیں۔مستحق دوستوں کو بستر بنوا دیئے گئے ہیں۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں مغربی پنجاب کی مقامی جماعتوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ چونکہ کا نوائے کا سلسلہ رکا ہوا ہے اور پاکستان سے گئے ہوئے کئی احمدی دوست قادیان - واپس نہیں آسکے اور ان میں سے بعض کے رشتہ دار مالی لحاظ سے تکلیف میں ہیں۔اس لئے مقامی جماعتوں کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے رشتہ داروں کا خصوصیت کے ساتھ خیال رکھیں تا کہ انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔مقامی احباب کی تھوڑی سی توجہ ایسے قابل ہمدردی عورتوں اور بچوں وغیرہ کے لئے بہت سہارے کا موجب ہو سکتی ہے۔اور یقیناً یہ ان کے لئے موجب ثواب بھی ہے۔( مطبوعه الفضل ۱۴؍ دسمبر ۱۹۴۸ء)