مضامین بشیر (جلد 2) — Page 446
مضامین بشیر ۴۴۶ ایک احمدی ڈاکٹر کی نمایاں کامیابی اطلاع ملی ہے کہ ڈاکٹر مسعود احمد صاحب ایم۔بی۔بی۔ایس۔پنجاب نے جو ایک مخلص احمدی نوجوان ہیں اور لاہور کے مشہور آئی سرجن ڈاکٹر محمد بشیر صاحب کے فرزند ہیں ، لندن میں ایف آرسی الیس کا امتحان پاس کیا ہے۔یہ امتحان سرجری کی لائن میں سب سے چوٹی کا امتحان سمجھا جاتا ہے اور لندن کی یونیورسٹی اس کے لئے خاص طور پر شہرت رکھتی ہے۔ہم اپنے عزیز نوجوان کی اس نمایاں کامیابی پر ڈاکٹر محمد بشیر صاحب اور قاضی محمد اسلم صاحب (جن کا وہ بھتیجا ہے ) اور قاضی فیملی کے دوسرے دوستوں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ عزیز ڈاکٹر مسعود احمد سلمہ کی اس کامیابی کو خودان کے لئے اور ان کے خاندان کے لئے اور جماعت کے لئے با برکت کرے۔آمین مطبوعه الفضل ۱۴؍ دسمبر ۱۹۴۸ء)