مضامین بشیر (جلد 2) — Page 293
۲۹۳ مضامین بشیر لئے بھی دعا کرنی ضروری ہے۔(۸) آجکل کے حالات کے لحاظ سے قادیان کی بحالی کی دعا بھی لازماً ہماری روزانہ دعاؤں کا حصہ بننی چاہئے مگر اس دعا میں یہ پہلو ضرور مد نظر رہے کہ خدا ہمیں ایسے رنگ میں قادیان واپس دلائے کہ ہم اس میں اپنے جماعتی پروگرام کو کامل آزادی اور کامل حفاظت کے ساتھ چلا سکیں۔اسی طرح جو دوست آجکل قادیان میں درویش بن کر بیٹھے ہوئے ہیں ان کے لئے بھی دعا کرنا ہمارا جماعتی فرض ہے اور ان کے واسطے دعا کرتے ہوئے ان کے اہل وعیال اور عزیزوں کو بھی اپنی دعاؤں میں شامل کرنا چاہئے۔ومن لم يشكر الناس لم يشكر الله ۷۵ (۹) اسی طرح ہر مومن کا فرض ہے کہ اپنی دعاؤں میں اپنے والدین اور اپنی اولاد اور اپنی رفیقہ حیات بیوی کو بھی لازماً شامل کرے۔قرآن شریف نے والدین اور اولاد کے متعلق ایک دعا سکھائی ہے جو بہت مبارک اور جامع ہے اور میں اسے اکثر یا درکھتا ہوں اور وہ دعا یہ ہے:۔رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَىٰ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضُهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَاِنّى مِنَ الْمُسْلِمِينَ ) یعنی خدا یا مجھے توفیق دے کہ میں اس نعمت کا شکر ادا کر سکوں جو تو نے مجھ پر کی ہے اور اسکی بھی جو تو نے میرے والدین پر کی ہے اور یہ کہ میں ایسے اعمال صالحہ بجالاؤں جن سے تو راضی ہو اور اے میرے آقا تو میری اولاد کو بھی نیکی کے رستہ پر قائم کر۔میں تیری طرف توجہ کے ساتھ رجوع کرتا ہوں اور میں تیرے فرمانبردار بندوں میں سے ہوں۔اس کے علاوہ والدین کے لئے یہ دعا بھی بہت خوب ہے کہ : رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيني صَغِيرًا _ د یعنی میرے رب تو میرے والدین کو اسی طرح اپنی حفاظت اور رحمت کے سایہ میں لے لے جس طرح حفاظت اور شفقت سے انہوں نے مجھے بچپن میں پرورش کیا۔اسی طرح اولاد کے لئے دعا کرنا بھی نہایت ضروری اور اہم ہے اور دراصل یہ ایک بھاری قومی خدمت ہے اگر ہم اپنی اچھی تربیت اور اپنی متضرعانہ دعاؤں سے اپنی اولاد کو نیکی کے رستہ پر ڈال سکیں اور اس دنیا کو چھوڑتے ہوئے ہمیں یہ تسلی ہو کہ ہم اپنے پیچھے عالم باعمل اولاد چھوڑ رہے ہیں تو اس سے بڑھ کر اور کیا نعمت ہوگی اور قومی ترقی کا بھی اس سے بڑھ کر کوئی اور ذریعہ نہیں کہ ہر اگلی نسل کا قدم موجودہ نسل سے آگے ہو۔اگر ہمارے سارے بچے علم اور عمل میں ہم سے آگے ہوں یا کم از کم ہر احمدی کی اولاد کا ایک حصہ اس سے آگے ہو یا کم از کم بحیثیت مجموعی جماعت کے معتد بہ بچے موجودہ نسل سے آگے ہوں ( علم میں بھی