مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 280 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 280

مضامین بشیر ۲۸۰ گھر اور بیت الدعا اور مسجد مبارک اور مسجد اقصیٰ اور بہشتی مقبرہ میں ذکر الہی کے موقعے۔یہ وہ عظیم الشان نعمتیں ہیں ، جن سے جماعت کا بیشتر حصہ آج کل محروم ہے۔مگر آپ کے لئے تھوڑی سی قربانی کے نتیجہ میں ان نعمتوں کا دروازہ کھل سکتا ہے اور قادیان کا موجودہ ماحول ان نعمتوں سے بہترین صورت میں فائدہ اٹھانے کا موقع پیش کرتا ہے۔پس جو دوست دنیا کے دھندوں سے فارغ ہو چکے ہوں یا اپنے آپ کو فارغ کر سکیں ، ان کے لئے خدمت اور ثواب کا بہترین موقع ہے۔وہ اپنے امام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آگے آئیں۔اور اس مبارک موقع سے جس سے زیادہ مبارک موقع غالباً اس رنگ میں پھر کبھی میسر نہیں آئے گا۔اپنی زندگیوں کو روحانی برکات سے مزین کرلیں اور پھر جو لوگ موصی ہیں ان کے لئے اس نعمت کا رستہ بھی کھلا ہے کہ اگر اس عرصہ میں ان کی وفات مقدر ہو تو ادھر ادھر امانتاً دفن ہونے کی بجائے وہ براہ راست مقبرہ بہشتی میں پہنچ کر بلا توقف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جسمانی اور روحانی قرب حاصل کر سکتے ہیں اور بالآخر کیا معلوم کہ ہمارے قادیان کے درویشوں کی عاجزانہ دعائیں ہمارے پیارے مرکز کو جلد تر واپس دلانے میں بھی خدا کے حضور زیادہ مؤثر ثابت ہوں۔فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ يَا أُولِي الْأَبْصَار - ( مطبوعہ الفضل ۲۱ ؍ جولائی ۱۹۴۸ء)