مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 279 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 279

۲۷۹ مضامین بشیر اپنے امام کی تحریک کو کامیاب بناؤ فارغ البال دوست قادیان جانے کے لئے اپنے نام پیش کریں قادیان کی برکات سے فائدہ اٹھانے اور ثواب کمانے کا بہترین موقع۔گزشتہ مجلس مشاورت کے موقع پر حضرت امیر المومنین خلیفہ مسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے تحریک فرمائی تھی کہ چونکہ موجودہ حالات میں قادیان کی احمدی آبادی کا بار بار تبادلہ مشکل ہے اور اس میں بعض قانونی پیچیدگیاں بھی ہیں۔اس لئے جو دوست دنیا کے دھندوں سے فارغ البال ہو چکے ہوں ، انہیں چاہئے کہ قادیان جانے کے لئے اپنے نام پیش کریں اور مقدس مرکز سلسلہ میں مستقل رہائش اختیار کر کے قادیان کی برکات سے فائدہ اٹھائیں۔حضور کی اس تحریک پر بعض دوستوں نے اپنے نام پیش کئے جن میں سے بعض قادیان جا چکے ہیں اور بعض کا نوائے کی انتظار میں ہیں۔لیکن معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک حضور کی یہ مبارک اور ضروری تحریک سب دوستوں تک نہیں پہنچی کیونکہ جس تعداد میں نام آنے چاہئیں تھے ابھی تک اس تعداد میں نہیں آئے۔پس اس اعلان کے ذریعہ یہ تحریک دوبارہ جماعت تک پہنچائی جاتی ہے۔پریزیڈنٹ اور امراء صاحبان کو چاہئے کہ حضور کی یہ ضروری تحریک سب دوستوں تک پہنچا دیں اور نام پیش کرنے والے دوستوں کی فہرست جلد تر تیار کر کے دفتر حفاظت قادیان جو د ہامل بلڈنگ، جو دھامل روڈ لاہور میں بھجوا دیں۔یہ موقع دوہرے ثواب کا موقع ہے۔یعنی ایک تو خدمت مرکز کا ثواب اور دوسرے قادیان کی برکات کا حصول۔مکرمی بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی اور دوسرے درویشان قادیان کے مضامین سے دوستوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ موجودہ حالات کے نتیجہ میں آج کل قادیان کی زندگی کتنے روحانی فیوض سے معمور ہے۔گویا کہ اس کے لیل و نہار مجسم روحانیت بن چکے ہیں۔کیونکہ قادیان میں رہنے والے دوستوں کو دنیا کے دھندوں سے کوئی سروکار نہیں اور ان کی زندگی کا ہر لحہ روحانی مشاغل کے لئے وقف ہے۔قرآن وحدیث کا درس۔نوافل۔نمازوں اور خصوصاً تہجد کا التزام۔خشوع وخضوع میں ڈوبی ہوئی دعاؤں کا پروگرام نفلی روزوں کی برکات اور پھر دن رات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بابرکت