مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 930 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 930

مضامین بشیر ۹۳۰ امام مالک کے نزدیک عید کی قربانی ایک ایسی سنت ہے جو واجب کی حد کو پہنچی ہوئی ہے۔بشرطیکہ مالی لحاظ سے قربانی کرنے والے کو اس کی طاقت ہو۔“ ان دو حوالوں سے ظاہر ہے کہ حنفی اماموں کے نزدیک (اور مغربی پاکستان میں قریباً پچانوے فی صدی مسلمان حنفی اصحاب ہی ہیں ) عید اضحی کی قربانی ہر طاقت رکھنے والے مسلمان پر واجب ہے اور قریباً یہی مذہب امام مالک کا ہے مگر دوسرے دو اماموں کے نزدیک وہ واجب تو نہیں مگر سنت موکد ضرور ہے یعنی وہ ایسی سنت ہے جس کے متعلق شارع علیہ السلام نے اپنے قول و فعل کے ذریعہ خاص تاکید فرمائی ہے۔پس اس سے زیادہ مجھے اس مسئلہ میں فقہی لحاظ سے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں و حسبک ما قال الله والرسول والاجدم انه هو القول المقبول - ( مطبوعه الفضل ۱۸ اگست ۱۹۵۰ء)