مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 899 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 899

۸۹۹ مضامین بشیر ذبح کیا جائے تو اس کا کچھ گوشت جانوروں اور پرندوں کو بھی ضرور ڈالنا چاہئے اور نقدی کی تقسیم میں بنیادی ضرورت والے لوگوں یعنی بیماروں اور بے لباس اور بے طعام غریبوں کو مقدم رکھنا چاہئے۔اسی طرح ایسے غریب طالب علموں کو بھی جو ذہین اور ترقی کرنے والے ہیں مگر غربت کی وجہ سے حصول تعلیم کی بدولت سے محروم ہیں۔نیز جیسا کہ میں ایک سابقہ اعلان میں ان دوستوں کو توجہ دلا چکا ہوں۔عام حالات میں بہتر یہ ہوتا ہے کہ اس قسم کے صدقات اپنے حلقہ میں خرچ کئے جائیں کیونکہ ایک تو قریب کے لوگوں کے حالات زیادہ معلوم ہوتے ہیں اور حقیقی حاجتمند تلاش کرنے میں دقت نہیں ہوتی اور دوسرے شریعت نے قریب والوں کا حق بھی زیادہ مقرر کیا ہے بلکہ وہ ایک گونہ ہمسایہ کے حکم میں ہیں جن سے حسن سلوک پر اسلام نے خاص زور دیا ہے لیکن اگر اپنے حلقہ میں حاجت مند کم ہوں یا مرکز کے غرباء کی امداد کا مزید ثواب حاصل کرنا بھی مقصود ہو تو ایسے مقامی صدقات کا کچھ حصہ مرکز میں بھی بھجوایا جا اہے۔نیز ایسے صدقات میں حاجتمند غیر احمد یوں بلکہ غیر مسلموں کی امداد سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ یہ سب خدا کی مخلوق ہیں اور خدا سب کا رازق ہے اور تـخـلـقـوا بـا خلاق الله (یعنی اپنے اندر خدا والے اخلاق پیدا کرو ) کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی ہمدردی میں سب کو شامل کریں۔سکتا۔( مطبوعه الفضل ۲۶ جولائی ۱۹۵۰ء)